سوال:ناپاک گھی کو کیسے پاک کریں گے؟
سائل:عائشہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب حامدة و مصلیة
نجس گھی یا تیل کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو تین مرتبہ اس طرح دھوویں کہ اس کو ایک برتن میں ڈالیں پھر اسی کے ہم وزن پانی ڈالیں پھر اس گھی کو ہلائیں پھر چھوڑ دیں یہاں تک کہ وہ تیل یا گھی اوپر آجائے وہ اوپر سے اتار لیا جائے اور ہر دفعہ نیا پانی لے کر اس عمل کو تین دفعہ دہرائیں اور باقی پانی کو آگ میں جلا لیا جائے تو گھی پاک ہوجائے گا.
اگر منجمد یعنی جما ہو گھی ہو تو پانی ڈال کر اس کو آگ پر رکھ دیں جب گھی پگھل جائے تو اس کو اوپر سے اتار لیں اس عمل کو بھی تین دفعہ دہرائیں گھی پاک ہوجائے گا
کما ذکر فی الدر المختار(٣٣٤/١)
“ویطھر لبن و عسل ودبس ودھن یغلی ثلاثا………….”الخ
وفی حاشیہ ابن عابدین(٣٣٤/١,مطلب فی تطھیر الدھن):
“(وقولہ:یطھر لبن وعسل الخ)قال فی الدرر:لو تنجس العسل قتطھیرہ………..والدھن یصب علیہ الماء فیغلی فیغلوا
الدھن الماء فیرفع بشئ ھکذا
ثلاث مرات اھ”
واللہ اعلم بالصواب
بنت معین
صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر
١٠-جمادی الثانی -١٤٣٨
٢٧-فروری-٢٠١٨