سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین کہ اگر کوئی چیز ناپاک ہوجائے تو کس طرح سے پاک کیا جائیگا ؟
جواب : ناپاک چیزوں کو پاک کرنے کے دس طریقے ہیں :
پہلا طریقہ : دھونا۔ ناپاک کپڑا وغیرہ کو اسی طرح سے پاک کیاجاتا ہے ۔
دوسرا طریقہ : پھیلنا یہ طریقہ ان اشیاء کے لئے مخصوص ہے جو شفاف ہوں ‘جیسے : آئینہ ، تلوار وغیرہ
تیسرا طریقہ : (فدک ) کھرچنا۔ یہ طریقہ منی سے تطہیر کے لئے ہے۔”لیکن ” یہ طریقے پہلے زمانہ کے لوگوں کے لئے تھا موجودہ دور میں منی کو پانی سے پاک کیاجائیگا۔
چوتھا طریقہ : ملنا رگڑ نا یہ طریقہ اس صورت کے لئے جبکہ نجاست خشک ہونے کےبعد نظر آنے والی والی ہو۔
پانچواں طریقہ : سوکھ جانا یہ حکم زمین اور میں گڑی چیزوں کے لئے ہے۔ جیسے دیواریں ۔ درخت ‘اینٹیں وغیرہ یہ تمام چیزیں سوکھ جانے سے اور نجاست کے اثر چلے جانے سے پاک ہوجاتی ہے ۔
چھٹا طریقہ :” جلانا ” گوبر اور نجس کیچڑ اس طریقے سے پاک ہوجاتے ہیں ۔ اسی طرح اگر پگڑی وغیرہ کا سر خون میں لتھڑا ہواور اس کو اس قدر جلایا جائے کہ خون بالکل زائل ہوجائے تو وہ طاہر ہوجاتا ہے ۔
ساتواں طریقہ : “الستحالہ یا قلب ماھیت ” : یعنی ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف تبدیل ہوجانا ۔مثلا : شراب کو کسی مٹکے میں سرکہ بنادینا یہ بھی تطہیر کا سبب بن جاتا ہے اور جیسے گدھے کا نمک کی کان میں گر کر نمک بن جانا۔
آٹھواں طریقہ :۔ دباغت ، خنزیر اور آدمی کے علاوہ تمام جانوروں کی کھال وں کو سھوپ میں رکھ کر یا نمک وغیرہ لگا کر دباغت دیدیا جائے تو وہ پاک ہوجاتی ہیں ۔
نواں طریقہ : ” زکاۃ ” یعنی حیوان کا ذبح کردینا اسکی جلد کو پاک کردیتا ہے اور گوشت کو پاک کرتا ہے یا نہیں اسمیں اختلاف ہے صحیح قول یہ ہے کہ گوشت پاک نہیں ہوتا ۔
دسواں طریقہ : “نزح ” یعنی اگر کنویں میں نجاست گرجائے تو اسکی مناسبت سے کنویں کے پانی کو کھینچ لینا۔
( فتاویٰ عثمانی :1/318 طبع معارف القرآن )