سوال : نماز جمعہ کہاں پڑھا جاسکتا ہے؟ اور کون پڑھ سکتا ہے ؟

الجواب باسم ملھم الصواب

 جمعہ صحیح ہونے کی پانچ شرائط ہیں :

1۔ شہر یا قصبہ یا اس کا فنا(مضافات) ہونا۔ گاؤں دیہات میں جمعہ نہیں ہوسکتا۔
2۔ ظہر کا وقت ہونا۔
3۔ ظہر  کے وقت میں نمازِ  جمعہ سے پہلے خطبہ ہونا۔
4۔ جماعت یعنی امام کے علاوہ  کم از کم تین بالغ مردوں کا خطبے کی ابتدا سے پہلی رکعت کے سجدہ تک موجود رہنا۔
5۔ اذنِ عام (یعنی نماز قائم کرنے والوں کی طرف سے نماز میں آنے کی اجازت) کے ساتھ نمازِ جمعہ کا پڑھنا۔
جبکہ جمعہ کے واجب ہونے کی شرائط درج ذیل ہیں:
1۔ مسلمان ہونا (کافر پر جمعہ واجب نہیں)۔
2۔ مرد ہونا (عورتوں پر جمعہ واجب نہیں)۔
3۔ بالغ ہونا (نابالغ پر جمعہ واجب نہیں)۔
4۔ عاقل ہونا (بے ہوش اور پاگل پر جمعہ واجب نہیں)۔
5۔ آزاد ہونا ( غلام پر جمعہ واجب نہیں )۔
6۔ صحت مند ہونا ( معذور پر جمعہ واجب نہیں)۔


حوالہ جات
”للجمعة شرائط: بعضها يرجع إلى المصلي، وبعضها يرجع إلى غيره۔
اما الذي يرجع إلى المصلي فستة: العقل، والبلوغ، والحرية، والذكورة، والإقامة، وصحة البدن۔

وأما الشرائط التي ترجع إلى غير المصلي فخمسة في ظاهر الروايات، المصر الجامع، والسلطان، والخطبة، والجماعة، والوقت“۔
(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: 2/ 188- 186)

والله أعلم بالصواب
صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر

14 صفر المظفر 1446ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں