فتویٰ نمبر:395
سوال: ایک آدمی کوئی چیز وقف کرنا چاہتا ہے لیکن یہ بھی کہتا ہے کہ اس کی ساری آمدنی میں خود لونگا جب تک زندہ ہوں ۔ مرنے کے بعد غریب لوگوں کو اس کی آمدنی ملے گی کیا آیا یہ جائز ہے یا نہیں ؟
جواب: جی ہاں ایسا کرنا جائز ہے ۔جیسا کہ بہشتی زیور میں ہے کہ ” یہ شرط ٹھرالینا بھی درست ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں اس وقف کی آمدنی خواہ سب کی سب یا آدھی تہائی اپنے خرچ میں لیاکروں گی پھر میرے بعد فلاں نیک جگہ خرچ ہوا کرے ” ( بہشتی زیور : صفحہ49)