فتویٰ نمبر:544
سوال: آج سے پانچ سال پہلے 2007ء کے دسمبر میں میری شادی ہوئی تھی ۔سسرال والوں نے 12 تولہ سونا اور والدین نے 5 تولہ سونا دیاتھا ، یہ ٹوٹل 17 تولے بنا ۔ پھر میرے شوہر ایک سال بعد دبئی سے میرے لئے ایک ہار لائے تو میرا سونا اٹھارہ تولہ ہوگیا۔ 2 سال پہلے میں نے سونا آدھا فروخت کردیا جو اس وقت تقریبا 35 یا 37 ہزار تولہ تھا۔ا ب میرے پاس 10 تولے سونا سونا باقی رہ گیا ہے تو اس حوالے سے علمائے کرام قرآن وحدیث سے رہنمائی فرمائیں کہ میرے اوپر کتنی زکوۃ واجب الادا ہے۔ ( پہلے زکوۃ کے مسئلے سے اتنی واقفیت نہیں تھی اس لیے غفلت کی۔ کچھ عرصے پہلے فضائل اور وعیدات معلوم ہوئیں )
٭2007ء سے 2008ء تک 17 تولے تھا اس سال کتنا بنے گا ؟
٭2008ء سے 2010ء تک 18 تولے تھا اس سال کتنا بنے گا
٭پھر 2010ء سے2012ء تک 10 تولے ہے اس پر زکوۃ کتنی بنے گی ؟ آج کل 62،500 روپے تولہ چل رہا ہے ۔
٭زکوۃ کا بہترین مصرف کون سا ہے ؟ آج کے اس پر فتن دور میں ہر کوئی اپنے آپ کو مستحق سمجھتا ہے۔
جواب (1،2،3) عام طور پع سونے کے ساتھ ساتھ کچھ کرنسی بھی ملکیت میں ہوتی ہے ۔اگر ایسی صورت حال تھی تو ہر سال کی سونے کی قیمت اور دیگر اموال زکوۃ کو ملا کر کل مالیت معلوم کریں گے ۔ پھر اگر قرضے ہیں تو انہیں منفی( Minus ) کرلیں گے ۔ پہلے سال کی زکوۃ کی رقم کیونکہ ادا نہ کی تھی اس لیے اگلے سال کی زکوۃ کا حساب کرتے ہوئے اسے بھی قرض کی طرح کل رقم سے منفی کریں گے ۔ اسی طرح ہر سال پچھلے تمام سالوں کی غیر ادا شدہ زکوۃ کو بھی منفی کریں گے ۔ ہر سال جو مالیت آتی جائے اسے جمع کر کے اس کا 2۔5 فیصد نکال لیں گے ۔ یہ رقم بطور زکوۃ آپ کے ذمے ہوگی۔
(4,5) جس شخص کی ملکیت میں سونا، چاندی ، مال تجارت اور ضرورت سے زائد سامان ، سب یا بعض جن کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر بھی نہ پہنچی ہو تو ایسا شخص مستحق زکوۃ ہے۔ اگر آپ کے بھائی کی بھی واقعتاً ایسی صورت حال ہے تو آپ اسے زکوۃ دے سکتی ہیں۔
(6) ساری زکوۃ یکشمت ادا کرنا ضروری نہیں، مجموعہ زکوۃ کا حساب کر کے اپنی حیثیت کے مطابق وقتا فوقتا ادا کرتی رہیں۔
(7) صرف سونا ہو تو ساڑھے سات تولہے پر زکوۃ ہوتی ہے ۔ دیگر اموال پر زکوۃ بھی ہوں مثال کرنسی بھی ہو تو ساڑھے باون تولے یعنی 612۔35 چاندی کی قیمت کت بقدر ہو تو زکوۃ واجب ہوجاتی ہے ۔
8) اگر آپ اپنی اولاد کو سونے کا مالک بنادیں جس کی صورت یہ ہوگی کہ آپ اتنا سونا الگ کر کے جس بچے / بچی کو دینا چاہتی ہیں یہ کہہ کر دے دیں کہ میں نے اتنا سونا اسے دے دیا ہے ۔ اس سے وہ بچہ یا بچی اس کا مالک بن جائے گا اورا س کی زکوۃ نہ بچی اور بچے پر ہوگی نہ آپ پر ۔ البتہ اس کے بعد زیور کو استعمال کرنا آپ کے لیے یا کسی اور بچے کے لیے جائز نہ ہوگا کیونکہ نابالغ کی چیز اس کی اجازت سے استعمال کرنا بھی درست نہیں ۔
9) دلی ندامت ، استغفار اور آئندہ گناہ سے بچنے کا عزم گناہ کو دھو ڈالتا ہے ۔