زیر ناف بال صاف کرنے کی مدت

فتویٰ نمبر:835

سوال: باجی کیا زیر ناف بالوں کی صفائی لڑکی کے بالغ ہوتے ہی کرنی ضروری ہے.. اگر نہ کرے تو کیا وہ گنہگار ہوگی. بچی کی عمر 12 سال ہے. 

والسلام

سائل کا نام: بنت عبداللہ

الجواب حامدۃو مصلية

اسلام طہارت وپاکیزگی والا دین ہے، شریعت اسلامیہ میں ظاہر وباطن کی طہارت کو نہایت اہمیت دی گئی ہے ، چنانچہ بلوغت کے بعد بغل کی صفائی اور زیرناف بال صاف کرنا یہ سنت اور اعمال فطرت سے ہے، ہفتہ میں ایک مرتبہ صفائی کرنا مستحب اور خاص جمعہ کے دن اس کا اہتمام کرنا باعث فضیلت ہے ، پندرہ دن کی تاخیر سے کرنا بھی جائز ہے، ہاں چالیس دن سے زیادہ مدت تک نہ صاف کرنا مکروہ تحریمی ہے ، اگر چالیس دن سے زیادہ مدت تک بغل اورزیرناف بال نہ نکالے جائیں تو یہ عمل فی نفسہ گناہ اور مکروہ تحریمی ہے حدیث شریف میں اس کی سخت وعید آئی ہے ۔

“عن انس بن مالک قال قال انس وقت لنا فی قص الشارب وتقلیم الاظفار ونتف الابط وحلق العانۃ ان لانترک اکثر من اربعین لیلۃ۔” 

ترجمہ : حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ نے فرمایا: مونچھیں تراشنے، ناخن کاٹنے، بغل کے بال اکھیڑنے اور زیر ناف بال صاف کرنے سے متعلق ہمارے لئے مدت مقرر کی گئی کہ ہم چالیس دن سے زیادہ نہ چھوڑیں۔” 

(صحیح مسلم شریف ج1/کتاب الطہارہ/حدیث نمبر:258)

“قال العلامہ علاؤالدین الحصکفی:(ویستحب)

حلق عانۃ وتنظیف بدنہ بالاغتسال فی کل اسبوع مرۃ) والافضل یوم الجمعۃ وجاز فی کل خمسۃ عشرہ وکرہ ترکہ وراء الاربعین.”

(الدرالمختار علی صدر ردالمحتار/ج۴/ص۴۰۶/کتاب الخطر والاباحۃ فصل فی البیع)

“والافضل ایقلم اظفارہ ویحفی شاربہ ویخلق عانۃ وینظف بدنہ فی الاغتسال فی کل السبوع مرۃ فان لم یفعل ففی کل خمسۃ عشرۃ یوم لا یعذر فی ترکۃ وراءالاربعین فالا سبوع ھوالافضل والخمسۃ عشرۃ الا وسط والاربعون الا بعد ولا عذر فیما وراءالاربعین ویستحق الوعید.”

(الفتاویٰ ھندیہ/ج۵/ص۳۵۷/الباب التاسع عشر فی الختان والخصاء الخ)

🔸و اللہ سبحانہ اعلم🔸

✍بقلم : بنت یعقوب

قمری تاریخ : ۲۵ شوال ۱۴۳۹

عیسوی تاریخ: ۹ جولائی ۲۰۱۸

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم صاحب

➖➖➖➖➖➖➖➖

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g

اپنا تبصرہ بھیجیں