سوال:السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
زوال کا وہ وقت جس میں نفل پڑھنا مکروہ ہو وہ بتا دیں آج کل کے حساب سے بارہ بجے کے بعد ہے یا اس سے پہلے ہے کسی چارٹ میں شروع کا وقت ہے کسی میں آخر کا۔
جواب:
شہر اور علاقے کے لحاظ سے اوقات نماز کے مستند کیلنڈر مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ ان میں سے کوئی خریدلیں اور اس کے مطابق عمل کریں۔
نصف النہار سے ۵ منٹ قبل اور ۵ منٹ بعد یہ زوال کا مکروہ وقت ہے۔ (آپ کے مسائل اور ان کا حل: ۳ / ۲۰۷)
فقط واللہ اعلم