سوال: زکوۃ کے پیسوں سے یتیم بچوں کے گھر راشن ڈلوایا جاسکتا ہے یا نہیں َ؟
جواب : زکوۃ کا روپیہ یتیم بچوں کے خرچ میں جو نادار اور غریب ہوں، خرچ کرنا جائز ہے ۔ یعنی ان کے لئے کھانے ۔ کپڑے ، سامان تعلیم میں تملیکا ً خرچ کرنا جائز ہے۔ ( کفایۃ المفتی :4/279)