زکوٰۃ ادا نہ کرنے پر وعید

زکوٰۃ ادا نہ کرنے پر وعید

جس کے پاس مال ہو اور اس کی زکوٰۃ نہ نکالتا ہو وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک بڑا گناہ گار ہے، قیامت کے دن اس پر بڑا سخت عذاب ہوگا۔

رسول اللہﷺنے فرمایا: ’’جس کے پاس سونا چاندی ہو اور وہ اس کی زکوٰۃ نہ دیتا ہو قیامت کے دن اس کے لیے آگ کی تختیاں بنائی جائیں گی، پھر ان کو دوزخ کی آگ میں گرم کرکے ان تختیوں سے اس کی دونوں کروٹیں، پیشانی اور پیٹھ داغی جائے گی اور جب وہ ٹھنڈی ہوجائیں گی تو پھر گرم کرلی جائیں گی۔‘‘

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس کو اللہ تعالیٰ نے مال دیا اور اس نے زکوٰۃ ادا نہ کی تو قیامت کے دن اس کا مال بڑا زہریلا گنجا سانپ بنایا جائے گا اور وہ اس کی گردن میں لپٹ جائے گا، پھر اس کے دونوں جبڑے نوچے گا اور کہے گا: ’’میں ہی تیرا مال ہوں،میں ہی تیرا خزانہ ہوں۔‘‘ ( بخاری )

اللہ تعالیٰ کی پناہ! اتنا عذاب برداشت کرنے کی طاقت کس میں ہو سکتی ہے ؟ تھوڑے سے لالچ کے بدلے یہ مصیبت بھگتنا بڑی بیوقوفی کی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ ہی کی دی ہوئی دولت کواللہ تعالیٰ ہی کی راہ میں خرچ نہ کرنا کتنی نا مناسب بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں