وضومیں کلی اور استنشاق سنت مؤکدہ ہےاورپانچ سنتوں پرمشتمل ہے۔
1. ترتیب: یعنی پہلے کلی پھر ناک میں پانی ڈالے
2. التثلیث : تین تین مرتبہ کرے
3. تجدید: ہر بار نیا پانی لے
4. دائیں ہاتھ سے کلی اور دائیں ہاتھ سے ناک میں پانی ڈالنا5.غرارہ کرے۔غرارہ وضو اور غسل دونوں میں سنت ہے جبکہ روزہ سے نہ ہو۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 116)
وَهُمَا سُنَّتَانِ مُؤَكَّدَتَانِ مُشْتَمِلَتَانِ عَلَى سُنَنٍ خَمْسٍ: التَّرْتِيبُ، وَالتَّثْلِيثُ، وَتَجْدِيدُ الْمَاءِ، وَفِعْلُهُمَا بِالْيُمْنَى (وَالْمُبَالَغَةُ فِيهِمَا) بِالْغَرْغَرَةِ، وَمُجَاوَزَةِ الْمَارِنِ (لِغَيْرِ الصَّائِمِ) لِاحْتِمَالِ الْفَسَادِ