فتویٰ نمبر:775
سوال: وضو میں گردن کی پشت کا مسح شامل ہے یا نہیں ؟ نیز اگر شامل ہے تو اس کا کیا حکم ہے سنت ہے یا مستحب ؟
جواب: وضو میں گردن کا مسح کرنا مستحب ہے گدی کانہیں ۔ جبکہ حلق کا مسح بدعت ہے ۔
جیسا کہ ‘اللباب ” میں ہے :
” ویستحب للمتوضی ان ینوی الطیارۃ ویستوعب راسہ بالمسح ۔ ویرتب الوضو فیبتدی بما بدآ للہ تعالیٰ بذکرہ وبالیمامن والتوالی ومسح الرقبۃ “
( اللباب : صفحہ 9)
السشیخ عبدالغنی الغنمی المیدانی ؒ )