وقوف مزدلفہ

فتویٰ نمبر:902

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

مجھے یہ معلوم کرنا تھاکہ ہم نے حج میں وقوف مزدلفہ کے بعد اس جگہ کوچھوڑدیا تھا جہاں وقوف کیا تھا، لیکن تھوڑا دور بس میں جاکر بیٹھ گئے تھے بس فورا نہیں چلی تھی صبح صادق تک بس چلی ،لیکن آہستہ آہستہ چلی رش کی وجہ سے، ظاہر ہے ہم فورا نہیں نکلے وہاں سے؛ اب کیا یہ صحیح کیا یا ہم پر دم واجب ہے ؟

والسلام

الجواب حامدۃو مصلية

١ـ دسویں ذی الحجہ کو صبح صادق سےطلوع آفتاب تک کے درمیان مزدلفہ میں وقوف( کچھ دیر ٹھہرنا) یا اس سے گزرناواجب ہے،اگر کسی نے صبح صادق کے بعد ایک لمحہ بھی مزدلفہ میں وقوف کرلیا ،خواہ سوتے میں یا جاگتےمیں مزدلفہ کا علم ہویا نہ ہوتواس کاواجب وقوفادا ہوجائے گا اگرچہ طلوع آفتاب تک نہ ٹھیرا ہو ، البتہ اگر سورج نکلنے کے بعد یاصبح صادق سے پہلے ہی مزدلفہ میں بلا عذر وقوف کیا تو واجب ادا نہیں ہوا اور بلاعذر واجب ترک کرنے سے دم لازم ہوگا ، لیکن اگر کوئی مرد بیمار یا کمزور ہو یا عورت رش کی وجہ سے واجب وقوف مزدلفہ ترک کردے اور صبح صادق سے پہلے ہی مزدلفہ کے حدود سے نکل جائے، تو ایسے لوگوں پر وقوف مزدلفہ چھوڑنے سے دم لازم نہیں ؛ واضح رہے رش کی وجہ سے دم واجب نہ ہونا صرف عورت کے لیے مخصوص ہے مرد پر رش کی وجہ سے وقوف ترک کرنے پر دم واجب ہوگا ؛ اب آپ دیکھ لیں؛ اگر بس حدود مزدلفہ کے اندر ہی ٹھیری اور صبح صادق کے بعد مزدلفہ سے روانہ ہوئی تو آپ کا واجب وقوف ادا ہوگیا اور اگر بس بہت رش کی وجہ سے مزدلفہ کے حدود سے باہر رکی یا صبح صادق سے پہلے ہی حدود مزدلفہ سے روانہ ہوئی تو وقوف تو نہیں ہوا لیکن اس صورت میں آپ پر دم واجب نہیں لیکن مرد پر واجب ہے ۔

٢ ـ بلاعذر وقوف ترک کرنے کی وجہ سے جو دم واجب ہوتا ہے وہ صرف حرم میں ہی کرنا لازم ہےجس کا طریقہ یہ ہے کہ جانے والے حجاج کرام میں سے کسی کو اپنی طرف سے حرم میں قربانی کرنے کا کہہ دیں۔ 

عن جابر رضي اللّٰہ عنہ في حدیث طویل باب صفۃ حجۃ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم … فیہ: حتی أتی المزدلفۃ، فصلی بہا المغرب والعشاء بأذان واحد وأقامتین، ولم یسبح بینہما شیئا، ثم اضطجع رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم حتی طلع الفجر، وصلی الفجر حین تبین لہ الصبح بأذان وأقامۃ۔ (صحیح مسلم، الحج/ باب حجۃ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم ۱؍۳۹۸ رقم: ۱۲۱۸، سنن أبي داؤد، المناسک / باب صفۃ حجۃ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم ۱؍۲۶۴ رقم: ۱۹۰۵)

ثم وقف بمزدلفۃ ووقتہ من طلوع الفجر إلی طلوع الشمس مارا کما في عرفۃ (در مختار) ہٰذا الوقوف واجب عندنا لا سنۃ، والبیوتۃ بمزدلفۃ سنۃ مؤکدۃ إلی الفجر لا واجبۃ، وقدر الواجب منہ ساعۃ ولو لطیفۃ، وقدر السنۃ امتداد الوقوف إلی الإسفار جدا۔(الدر المختار مع الرد المحتار للشامي ۳؍۵۲۹ زکریا، کذا فی المناسک لملا علي القاري / باب أحکام المزدلفۃ ۲۱۹، إدارۃ القرآن کراچی)

عن جابر رضی اللّٰہ عنہ قال فی حدیثہ الطویل:ان النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم صلی الفجر حین تبین لہ الصبح …، فاستقبل القبلۃ فدعاہ وکبرہ وھللہ ووحدہ فلم یزل واقفاً حتی اسفر جداً فدفع قبل ان تطلع الشمس۔ (مسلم شریف ۱؍۲۹۸-۲۹۹) وقدر السنۃ امتداد الوقوف الی الاسفار جداً۔ (غنیۃ الناسک ۱۶۶، ومثلہ فی البدائع الصنائع زکریا ۲؍۳۲۲، درمختار زکریا ۳؍۵۳۹)

واول وقتہ طلوع الفجر الثانی یوم النحر واٰخرہ طلوع الشمس منہ …، وقدر الواجب منہ ساعۃ لطیفۃ الخ۔ (غنیۃ الناسک ۱۶۶، درمختار زکریا ۳؍۵۱۹، البحر الرائق زکریا ۲؍۶۰۰، مناسک ملا علی قاری ۲۱۹، ہندیۃ ۱؍۲۳۰، تبیین الحقائق ۲؍۳۰۰)

 ولو ترک الوقوف بہا فدفع لیلاً فعلیہ دم۔ (غنیۃ الناسک ۱۶۶، ومثلہ فی الدر المختار زکریا ۳؍۵۸۶، مناسک ملا علی قاری ۲۱۹، بدائع الصنائع زکریا ۲؍۳۲۲)

ولو مربھا في وقتہ من غیر أن یمکث فیہا جاز۔ (غنیۃ الناسک؍ ۱۶۷کراچی)

وھذا الوقوف من الواجبات عندنا، ولیس برکن حتی لو ترکہ أصلا یلزمہ الدم۔ (الفتاوی التاتارخانیۃ، کتاب الحج، الفصل الثالث تعلیم أعمال الحج، زکریا دیوبند ۳/ ۵۲۰، رقم: ۴۹۵۲، کوئٹہ ۲/ ۴۵۹)

لکن لو ترکہ بعذر کزحمۃ بمزدلفۃ فلا شيء علیہ، قال الشامي إذا کان لعلۃ أو ضعف، أو تکون امرأۃ تخاف الزحام، فلا شيء علیہ۔ (شامي، کتاب الحج، مطلب في الوقوف بمزدلفۃ، زکریا دیوبند ۳/ ۵۲۹، کراچی ۲/ ۵۱۱)

ذبحہ فی الحرم فلو ذبحہ فی غیرہ لا یجزیہ عن الذبح ۔ (غنیة الناسک: باب الجنایات، ٢٦٢)

و اللہ سبحانہ اعلم

بقلم : بنت عبدالباطن عفی عنھا 

قمری تاریخ:٢٨ شوال 

عیسوی تاریخ:١٣ جولائی

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں