وائی-فائی کا بلا اجازتِ مالک کے استعمال کا حکم

﴿ رجسٹر نمبر: ۱، فتویٰ نمبر: ۸۴﴾

سوال:-   پڑوسی کی وائی-فائی ہے،اگر ہم ان سے چوری چھپے کسی طرح پاس-کوڈ معلوم کر کے وائی-فائی استعمال کرےیں تو کیا یہ چوری کہلائے گی؟

سائل:عابدہ 

اسلام آباد

جواب :-    فقہی تعریف کے اعتبار سے یہ وہ چوری  تو نہیں جس کی سزا میں ہاتھ کاٹا جائے ۔ تاہم کسی کی چیز اس کی اجازت کے بغیر اس طرح استعمال کرنا عرفاً چوری اور شرعاً ناجائز ہے اور گناہ کے زمرے  میں ہی آتا ہے ،اس لیے اس سے بچنا لازم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں