(٢٤) عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ قَالَ َرسُوْل اللّٰہِ ؐ لَا تَقُومُ السَّاعَۃُ حَتَّی یَتَقَارَبَ الزَّمَانُ فَتَکُوْنُ السَّنَۃُ کَالشَّھْرِ وَالشَّھْرُ کَالْجُمُعَۃِ وَتَکُوْنُ الْجُمُعَۃُ کَالْیَوْمِ وَیَکُوْنُ الْیَوْمُ کَالسَّاعَۃِ وَتَکُوْنُ السَّاعَۃُ کَالضَّرْمَۃِ بِالنَّارِ۔ (سنن ترمذی جلد ثانی ص٥٧،ابواب الزھد)
ترجمہ: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: قیامت قائم ہونے سے پہلے زمانہ سمٹ جائے گا۔ چنانچہ سال مہینہ کے برابر، مہینہ ہفتہ کے برابر، ہفتہ دن کے برابر دن گھنٹہ کے برابر اور گھنٹہ آگ کا شعلہ بلند ہونے کے برابر ہو جائے گا۔
فائدہ: آج ہر شخص وقت کی کمی اور عدم ِ فرصت کا رونا رو رہا ہے حقیقت یہ ہے کہ گناہوں کی بنا پر وقت میں برکت ختم ہو کر رہ گئی ہے چاہنے کے باوجود آدمی نیک اعمال اور حقوق واجبہ کے لئے وقت نہیں نکال پا تا۔
Load/Hide Comments