والد کے بعد پینشن کی رقم کا حقدار کون

سوال:والد کی وفات کے بعد پینشن کی رقم کس کی ملک میں آئے گی ؟

پنشن میں ملنے والی رقم کی دوصورتیں ہوتی ہیں:
1۔ وہ رقم جو یکمشت ملی ہے: اس کا حکم یہ ہے کہ یہ ترکہ ہے دیگر مال و جائیداد کی طرح ورثا میں تقسیم ہوگی.
2۔ ماہانہ ملنے والی رقم : اس کا حکم یہ ہے کہ اس بارے میں محکمے سے رابطہ کیا جائے اگر محکمہ نے سب ورثا کیلئے منظور کیا ہے، کسی ایک فرد کیلئے مخصوص نہیں کیا ہے، تو یہ رقم ورثا میں برابر تقسیم ہو گی اور اگرکسی خاص فر دکیلئے پنشن جاری کی گئی ہے اور اسی کو مالک بنانا مقصود ہے تو پھر وہی مالک ہوگا دوسرے ورثا کا اس میں کوئی حق نہیں ۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں