سوال :براہ مہربانی یہ بھی عرض کردیں کہ نماز کے کل کتنے واجبات ہیں جن پر سجدہ سہو واجب ہے ؟
فتویٰ نمبر:244
جواب۔ واجباتِ نماز چودہ ہیں:
(۱)فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں کو قرأت کے لئے مقرر کرنا
(۲) فرض نمازوں کی تیسری اور چوتھی رکعت کے علاوہ تمام نمازوں کی ہر رکعت میں سورة فاتحہ پڑھنا
(۳) فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں میں اور واجب اور سنت اور نفل نمازوں کی تمام رکعتوں میں سورة فاتحہ کے بعد کوئی سورة یا بڑی ایک آیت یا چھوٹی تین آیتیں پڑھنا
(۴) سورة فاتحہ کو سورة سے پہلے پڑھنا
(۵) قرأت اور رکوع میں اور سجدوں اور رکعتوں میں ترتیب قائم رکھنا
(۶) قومہ کرنا یعنی رکوع سے اُٹھ کر سیدھا کھڑا ہونا
(۷) جلسہ یعنی دونوں سجدوں کے درمیان میں سیدھا بیٹھ جانا
(۸) تعدیلِ ارکان یعنی رکوع سجدہ وغیرہ کو اطمینان سے اچھی طرح ادا کرنا
(۹)قعدہ اولیٰ یعنی تین اور چار رکعت والینماز میں دو رکعتوں کے بعد تشہّد کی مقدار بیٹھنا
(۱۰) دونوں قعدوں میں تشہّد پڑھنا
(۱۱) امام کو نمازِ فجر ، مغرب، عشاء، جمعہ ، عیدین، تراویح اور رمضان شریف کے وتروں میں آواز سے قرأت کرنااور ظہر ، عصر وغیرہنمازوں میں آہستہ پڑھنا
(۱۲) لفظ سلام کے ساتھ نماز سے علیحدہ ہونا
(۱۳)نماز وتر میں قنوت کیلئے تکبیر کہنا اور دعائے قنوت پڑھنا
(۱۴) دونوں عیدوں کی نماز میں زائد تکبیریں کہنا
ماخذ : تعلیم الاسلام