والدہ نے مجھ سے ایک بات پروعدہ کیا ہے لیکن والدہ اس وعدے کو پورا نہیں کرسکتیں اب میں نے انہیں معاف کردیا ہے اور کہاکہ میں وعدہ توڑتی ہوں اور اب آپ وعدے کی پابند نہیں ہیں تو کیا کوئی کفارہ اداکرنا ہوگا ؟
الجواب باسم ملھم الصواب
وعدہ توڑنے کی صورت میں کوئی کفارہ واجب نہیں ہوتا، کیونکہ کسی بات پر وعدہ کرنا بات کی پختگی وتاکید کے لیے ہوتا ہے اس سے قسم منعقد نہیں ہوتی ۔ البتہ وعدہ کرکے بلا عذر توڑدینا گناہ ہے ۔ اگر عذر ہو جیسا کہ آپ کی والدہ کو عذر ہے تو اس میں کوئی گناہ نہیں۔
اللہ تعال کا ارشاد ہے
وَأَوْفُوا بِعَهْدِ اللَّهِ إِذَا عَاهَدْتُمْ (النحل : 91)
اور تم وعدہ کو پورا کرو جب تم وعدہ کرو۔