سوال:سردیوں میں وزلین کا استعمال کیا جاتا ہے۔اگر ہاتھ پاوں پر وزلین لگی ہو تو کیا وضو ہوجائے گا؟
جواب: چوں کہ عام طور پر وزلین کی اتنی مقدار ہی لگائی جاتی ہے جس سے جلد چکنی تو ہو جاتی ہے لیکن اس کی اتنی موٹی تہہ نہیں جمتی جو پانی کو جلد تک پہنچنے سے روکے لہذا اعضائے وضو پر وزلین لگی ہونے کی صورت میں وضو ہو جائے گا- قَالَ الْمَقْدِسِيَّ: وَفِي الْفَتَاوَى دَهَنَ رِجْلَيْهِ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَأَمَرَّ الْمَاءَ عَلَى رِجْلَيْهِ وَلَمْ يَقْبَلْ الْمَاءَ لِلدُّسُومَةِ جَازَ لِوُجُودِ غَسْلِ الرِّجْلَيْنِ. الدر مع الرد (1-154)
واللہ اعلم بالصواب
اہلیہ محمود الحسن
دارالافتاء صفہ آن لائن کورسز.
5 جمادی الاولی 1438 ھ. 3-2-2017ء