ولیمہ کا صحیح وقت کون سا ہے ؟
الجواب بعون ملہم الصواب
لفظ ِولیمہ ”الْوَلْمِ“( بِفَتْحِ الْوَاوِ وَسُکُونِ الّلامِ) سے مشتق ہے جس کے لغوی معنیٰ جمع اور اجتماع کے ہیں جبکہ عرف میں میاں وبیوی کے عقد نکاح میں جمع ہونے کےبعد شوہر کی طرف سے اپنے عزیز واقارب ،دوست واحباب کو جو دعوت کی جاتی ہے اسے ولیمہ کہتے ہیں ۔ نفس ولیمہ سنتِ مستحبہ ہے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے شب زفاف کے بعد ولیمہ کرنا ثابت ہے،ا ور یہی جمہور کےنزدیک اس کا مستحب وقت ہے ،اس لیے عام حالت میں اسی پرعمل کرنا چاہیے ۔
البتہ سلف سالحین رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ولیمہ عقد نکاح کے وقت ہے ، بعض فرماتے ہیں کہ عقد نکاح کے وقت ہے، بعض فرماتے ہیں کہ عقد نکاح کے بعد زفاف سے پہلے ، بعض کے نزدیک دلہن کی رخصتی کے وقت ہے، بعض کے نزدیک زفاف کے بعد اور بعض کے نزدیک عقد نکاح سے زفاف تک جب چاہے کردے ۔
لیکن چونکہ ولیمہ محض درجہ استحباب میں ہے اور اقوال بالا کی روشنی میں اس کے وقت میں وسعت ہے ، اس لیے کسی ایکق ول پر عمل کوضروری سمجھنا اور اس پر سختی کرنا درست نہیں۔ جس طرح عقیقہ کامستحب وقت ساتواں دن ہے لیکن اس سے پہلے ای بعد میں بھی ادا کرنے سے بلاکراہت عقیقہ شرعاً معتبر ہے، چنانچہ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند مکمل ومدلل جلد 7 صفحہ 167 میں وقت ولیمہ کے متعلق ایک سوال کے جواب میں لکھتے ہیں ۔
الجواب حامداومصلیاً
”الجواب“ ولیمہ کا کھانا نکاح کےبعد ہر وقت جائز ہے اور ہر طرح سنت اداہوجاتی ہے خواہ نکاح سے اگلے دن زفاف ہویانہ ہو اورخواہ بعد زفاف کے کرے اوربعض علماء نے یہ بھی فرمایا ہے کہ نکاح کے بعد بھی کرے اور زفاف کے بعد بھی یعنی جبکہ زفاف کچھ بعد میں ہو۔
قال العلامة محمد بن الصنعانی فی سبل السلام ”شرح بلوغ المرام“۔(ج 5/ص84)
وفی شرح النووی علی مسلم ۔(5/137)
وفی عمدة القاري شرح صحیح البخاري۔(ج12/ص553)
وفی عمدة القاري شرح صحیح البخاري۔(ج12/ص553)
وفیھا ایضاً
وفی الفتاویٰ الھندیة۔(ج6/ص 95)
وفی المرقاۃ:6/250“
وکذافی فتح الملھم :ج3ص 489
وفی أوجز المسالک:ج4 ص 318
”وغایة وقت الولیمة للسابع بعد البناء فمن أخر للسابع کانت الإجابة مندوبة الخ
وفی المنتقی ۔شرح الموطأ۔ (3/227)
وفی فتح الباری لابن حجر۔(14/445)
احقر شاہ تفضل علي
28/5/1430ھ
الجواب صحیح
احقر محمد اشرف غفراللہ
29/5/1430ھ
عربی حوالہ جات وپی ڈی ایف فائل میں فتویٰ حاصل کرنےکےلیےلنک پرکلک کریں:
https://www.facebook.com/groups/497276240641626/permalink/1021468684889043/