فتویٰ نمبر:4083
سوال: محترم جناب مفتیان کرام!
اگر بڑی عمر کی خاتون کو پیمپر پہنایا جاۓ تو کیا اس کے ساتھ نماز ادا ہو سکتی ہے؟
والسلام
الجواب حامداو مصليا
کپڑے یا بدن پر قدر درھم ( ہتھیلی کی گہراٸی کی مقدار) سے زیادہ نجاست لگی ہو تو اس کے ساتھ نماز ادا نہیں ہوتی، البتہ اگر نجاست آنے کی شکایت اتنی زیادہ ہو کہ ایک پیمپر ہٹاتے ہی دوسرا ناپاک ہوجاتا ہے، پاکی کے ساتھ نماز ادا کرنا ممکن نہیں، یا پیمپر تبدیل کرنے میں زیادہ تکلیف پہنچنے کا اندیشہ ہے تو پھر ان پر معذور کا حکم جاری ہوگا حرج کی وجہ سے اور نجس پیمپر کے ساتھ نماز ادا ہوجاۓ گی۔
( فتاوی دار العلوم دیو بند: ١٤٣٨)
١۔” و کلمابسط شیٸا تنجس من ساعتہ یصلی علی حالہ و کذا لو لم یتنجس الثانی لکن یلحقہ زیادة مشقة بالتحویل۔۔۔“
( فتاوی ہندیہ: ١/ ١٣٧)
فقط۔
و اللہ سبحانہ اعلم
قمری تاریخ: ٤۔٧۔١٤٤٠ھ
عیسوی تاریخ: ٢٠١٩۔٣۔١٤
تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: