سوال: ٹینک کے اندر چوہا یا کوئی نجاست گرجائے تو اس کو پاک کرنے کا کوئی طریقہ کیا ہے ؟
جواب : ٹینک کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک طرف سے پانی ڈالاجائے اور دوسری طرف موٹر لگا کے ٹینک سے پانی نکالاجائے اس طرح یہ ماء جاری ( بہتا ہوا پانی ) کے حکم میں ہوجائے گا اور ٹینک پاک ہوجائے گا ۔ ( فتاویٰ عثمانی : 1/327)