درج ذیل میں سے پہلی نو شرائط طہارت واجب ہونے کی ہیں اوربقیہ شرائط صحت طہارت کی ۔
- مسلمان ہو،کافر پر واجب نہیں۔
- عاقل ہو،مجنون پر واجب نہیں۔
- بالغ ہو، نابالغ پر واجب نہیں۔شعر میں احتلام سے مراد بلوغت ہے۔
- حصول طہارت پر قادر ہو۔اگر طہارت سے عاجز ہوتو اس پر طہارت واجب نہیں۔
- پانی یامٹی پر قدرت ہو۔فاقدالطھورین پر طہارت واجب نہیں۔
- حدث لاحق ہوا ہو ،لہذاپاک پر طہارت واجب نہیں۔
- حیض و نفاس سے بھی پاک ہو۔کیونکہ حیض ونفاس کی حالت میں وضونہ واجب ہے نہ اس کاکوئی فائدہ ہے۔
- وقتِ نماز تنگ ہوچکاہو۔اگر وقت زیادہ باقی ہو توطہارت واجب نہیں ہوتی۔ یہاں نو شرائط وجوب کی ہیں؛کیونکہ اور حیض اور نفاس سے پاکی دوشرطیں ہیں۔ مجموعہ نو ہوا۔اب اگلی شرائط صحت کی ہیں۔
- تمام اعضائے وضوپر اچھی طرح پانی پہنچایاہو،اس کے بغیر طہارت درست نہ ہوگی۔
- پانی پاک بھی ہو۔اس کے بغیر طہارت حاصل نہ ہوگی۔
- پاک ہونے کے ساتھ پانی مطہر بھی ہو۔ اس کے بغیر طہارت حاصل نہ ہوگی۔
- تقاطر بھی پایاجائے۔اس کے بغیر پاک نہ ہوگا۔
- جسم سے ہررکاوٹ کو دور کرنا جس کی وجہ سے پانی کھال تک نہ پہنچے۔ اس کے بغیر طہارت حاصل نہ ہوگی۔
- حیض ونفاس سے پاکی جیسے وجوب کی شرط ہے ویسے صحت کی بھی شرط ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 86)
وَشَرَائِطُهَا ثَلَاثَةَ عَشَرَ عَلَى مَا فِي الْأَشْبَاهِ شَرَائِطُ وُجُوبِهَا تِسْعَةٌ، وَشَرَائِطُ صِحَّتِهَا أَرْبَعَةٌ، وَنَظَمَهَا شَيْخُ شَيْخِنَا الْعَلَّامَةُ عَلِيٌّ الْمَقْدِسِيَّ شَارِحُ نَظْمِ الْكَنْزِ فَقَالَ:شَرْطُ الْوُجُوبِ الْعَقْلُ وَالْإِسْلَامُ … وَقُدْرَةٌ مَاءٌ وَالِاحْتِلَامُ۔وَحَدَثٌ وَنَفْيُ حَيْضٍ وَعَدَمْ … نِفَاسِهَا وَضِيقُ وَقْتٍ قَدْ هَجَمْ۔وَشَرْطُ صِحَّةٍ عُمُومْ الْبَشَرَهْ … بِمَائِهِ الطَّهُورِ ثُمَّ فِي الْمَرَهْ۔فَقْدُ نِفَاسِهَا وَحَيْضِهَا وَأَنْ … يَزُولَ كُلُّ مَانِعٍ عَنْ الْبَدَنْ