سوال:تعویذ اور دم کا معاوضہ لینا شرعی اعتبار سے کیسا ہے؟
جواب:مناسب معاوضہ لینے کی اجازت ہے بشرطیکہ شریعت کے مطابق صحیح تعویذ لکھے اور صحیح جھاڑ پھونک کرے۔
“عن أبي سعید الخدري رضی اللہ عنہ-إلی- فجعل یقرأ بأم القرآن، ویجمع بزاقہ ویتفل، فبرأ فأتوا بالشاء فقالوا: لانأ خذہ حتی نسأل النبي صلی اللہ علیہ وسلم فسألوہ فضحک وقال وماأدراک أنہا رقیۃ خذوہا واضربوا لي بسہم۔ “
(صحیح البخاري، باب الرقي بفاتحۃ الکتاب، النسخۃ الہندیۃ ۲/۸۵۴، رقم: ۵۵۱۲، ف: ۵۷۳۶، السنن الکبری للنسائي ۹/۲۸۸، رقم: ۱۰۸۰۰)
“لأن المتقدمین المانعین الاستئجار مطلقا جوزوا الرقیۃ بالأجرۃ، ولوبالقرآن کما ذکرہ الطحاوی لأنہا لیست عبادۃ محضۃ بل من التداوی۔”
(شامي، کتاب الإجارۃ، باب الإجارۃ الفاسدۃ، مطلب في الاستئجار علی الطاعات، کراچي۶/۵۷، زکریا۹/۷۹)
واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم
اہلیہ محمود الحسن
صفہ آن لائن کورسز
3-1-2018
15-4-1439