تعارف مفتی کورس

آن لائن صفہ کورسز، نصاب ، طریقہ کار اور تجاویز

یہ کورسز حضرت مفتی سعید احمد صاحب دامت برکاتہم ( استاذالحدیث جامعہ معہدالخلیل الاسلامی، رئیس ومہتمم جامعۃ السعید ومدرسہ تعلیمات قرآنیہ کراچی، خلیفہ مجاز محبوب العلماء حضرت مولانا محمد یحیی مدنی نوراللہ مرقدہ، امام وخطیب عالمگیر مسجد بہادرآباد کراچی ) کے زیرسرپرستی منعقد کیے جارہے ہیں۔ کورسز کے ایڈمن مفتی انس عبدالرحیم صاحب ہیں۔ ان کا تعارف اس لنک سے حاصل کیاجاسکتا ہے:

http://www.suffahpk.com/hamara-taruf/

مقاصد:

کورس کا ویجن یہ ہے کہ عالمات فقہ وافتاء کے میدان میں آگے بڑھیں اور خواتین کے ساتھ مخصوص مسائل اور فقہ النساء پر عبور حاصل کرکے خواتین اسلام کی ایک دیرینہ خواہش کی تکمیل کا ذریعہ بنیں! خواتین کی مشکلات خواتین ہی زیادہ جان سکتی ہیں، ان کی پیچیدگیوں کو بہتر انداز میں سمجھ سکتی ہیں، اس لیے ہمیشہ سے دینی طبقے کی یہ آرزو رہی ہے کہ خواتین کے مسائل پر خواتین ماہرین تیار کی جائیں !

نصاب اور دورانیہ: 

(الف) دروس ان موضوعات پر ہوں گے:

(1) حج کورس (دورانیہ:ایک ماہ)

(2) قربانی کورس (دورانیہ: 5 دن)

(3) ٹائپنگ کورس ( دورانیہ: ایک ماہ) 

(4) آداب تحریر (دورانیہ :ایک ماہ)

(5) جدید سرچ ایبل مکتبات سے استفادے کا طریقہ (دورانیہ:دس دن)

(6) بہشتی زیور مکمل مدلل(منتخبات) (دورانیہ: چار ماہ)

(7) آسان میراث (45 دن)

(8) مسائل حیض ونفاس واستحاضہ (دوماہ)

(9) فقہاء کےاصول حدیث (20 دن)

(10) آداب فتوی نویسی (متفرق)

(11) اصول افتاء (2 ماہ)

(12) اصول فقہ واجتہاد (15 دن)

یہ سب چیزیں ادارہ خود آپ کو فراہم کرے گا۔ ان سب پر ادارے نے اپنا نصاب تیارکیا ہے۔

(ب) مطالعہ:

امدادالمفتیین، بہشتی زیور 

(ج) تمرین: 

سو فتاوی، ایک مقالہ

کیونکہ کورس کرنے والی اکثر طالبات تدریسی اور گھریلو مصروفیات سے وابستہ ہیں، اس لیے آسانی کی خاطر اکثر کتب اردو ہی کی تجویز کی گئیں ہیں۔ 

دروس کا دورانیہ 15 ماہ پر محیط ہوگا۔ لیکن مشق کے لیے کئی سال بھی لگ سکتے ہیں۔

شرائط:

1) شوق وجذبہ رکھنے والی، خود سے محنت وتحقیق کرنے والی طالبات مطلوب ہوں گی گو کہ دو تین ہی ہوں،ورنہ کورس اپنے مقاصد پورے نہیں کرسکے گا۔اساتذہ ومعلمات بھی ہمیشہ پریشان رہیں گی۔داخلے کے بعد بھی کسی طالبہ میں کوتاہی نظر آئے تو اخراج کیا جاسکتا ہے۔

2) استعداد اچھی ہو۔

3) فقہ کا ذوق ہو۔

4) کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ ہونا بھی ضروری ہے۔

طریقہ کار:

(1) وائس میسیج کے ذریعے اسباق ہوں گے۔جہاں بلیک بورڈ کی ضرورت پڑے گی وہاں ویڈیو دروس کے ذریعے اسباق ہوں گے۔ویڈیو میں نامحرم کی تصویر نہیں ہوگی۔

(2) انسانی ذہن ایک وقت میں ایک سے زائد جگہ یکسوئی سے توجہ نہیں دے سکتا ، اس لیے ایک کتاب/موضوع جب تک مکمل نہیں ہوجاتا، دوسری کتاب/موضوع شروع نہیں کیا جائے گا۔

(3) طالبات پابند ہیں کہ ان اسباق کو سنیں، سمجھیں کوئی بات سمجھ نہ آئے تو اسے دوبارہ سنیں اور سمجھنے کی کوشش کریں، پھر بھی سمجھ نہ آئے تو گروپ پر سوال ارسال کر دیں، معلمات فرصت سے اس کا جواب دے دیں گی۔

(4) ہر استاذ/معلمہ اپنا سبق بھیجنے کے بعد سوالات بھی اسی وقت دیں گی جن کا آپ نے حسب ہدایت جواب دینا ہوگا۔ معلمات مکمل سبق بھی سن سکتی ہیں اس لیے خوب اہتمام سے سبق یاد کریں۔ 

(5) سبق سننے ، تمارین چیک کرنے اور جائزے کے لیے اسکائپ یا یی کال پر آنے کا کہاجاسکتا ہے۔یہ سب کام معلمات ہی کریں گی، مرد استاذ کبھی کال پر بات کریں گے، نہ آن لائن جائزہ لیں گے۔

(6) جو کام دیا جائے گا اسے چیک بھی کیا جائے گا۔ مرد استاذ کی تمارین اور ان کا دیا ہوا سبق مقرر کردہ معلمہ/معلمات چیک کریں گی/سنیں گی۔

(7) وقتافوقتاتربیتی بات بھی ہوا کرے گی۔

(8) طالبات کو تمارین اس وقت تک شروع نہیں کروائی جائیں گی جب تک اسے ٹائپنگ کرنا نہ آتی ہو، معلمہ ٹائپنگ کا بھی کورس کروائیں گی، شاملہ، مکنون، جبرئیل اور جدید ذرائع سے استفادے کا طریقہ سمجھایا جائے گا۔

اس کورس کا فائدہ اسی وقت ممکن ہے جب اسباق کو غور سے اور پابندی سے سنا سمجھا جائے اور تمارین خوب ذوق وشوق اور حوصلہ وولولے کے ساتھ حل کی جائیں!

السؤال نصف العلم کے مطابق آپ کا یہ فرض بنتا ہے کہ ذہن میں اٹھنے والے سوالات کا حل تلاش کریں! اور اپنی معلمات سے اس بارے میں راہ نمائی حاصل کریں! 

امتحانات:

مطالعے کاجائزہ ہر پیر کو ہوا کرے گا۔بقیہ کتب کا جائزہ حسب مشورہ ہوگا۔

امتحان صرف سالانہ ہوگا، جائزوں کے مجموعی نمبرات سالانہ امتحان پر اثر انداز ہوں گے۔

سند اسی وقت جاری کی جائے گی جب اساتذہ ومعلمات اس بات سے مطمئن ہوجائیں گے کہ آپ کے اندر فتوی لکھنے کی استعداد وصلاحیت پیدا ہوچکی ہے۔

فیس:

دینی مدارس کی فنڈنگ کئی پیچیدگیوں کا باعث ہے، اس لیے اخراجات طالبات کی فیس سے ہی پورے کیے جائیں گے۔

ماہانہ فیس پندرہ سو روپے ہے ۔ فیس اکاؤنٹ میں جمع کروائیں! یا جازکیش کے ذریعے بھیجیں۔ فیس ایک ساتھ بھی جمع کروائی جاسکتی ہے۔

جازکیش کا خرچہ بھیجنے والے کے ذمہ ہوگا۔

تجاویز

مفتی فیصل صاحب، استاذ جامعۃ الرشید، مدیر خواتین کا اسلام

(1) نیاسلسلہ ہے، نیاتجربہ ہے، آگے جاکر چیزیں واضح ہوتی جائیں گی۔

(2) ویجن بہت مناسب ہے۔ مفتیات کی واقعی ضرورت ہے۔

(3) کتب مناسب ہیں۔کوشش کریں کہ اپنا نصاب خود تیار کیا جائے۔

(4) گھریلو اور مصروف عالمات کے لیے آسان اور سہل کورس رکھا جائے۔فل ڈے کورس نہ ہو، مدارس والا نظام نہ رکھا جائے،بس اردو فتاوی پر ہی فوکس ہو، عربی کتب سے حوالہ ڈھونڈنا ان کے لیے مشکل ہے۔کوشش کی جائے کہ ان کا تعلیمی اور گھریلو نظام نظم متاثر نہ ہو۔اس سے زیادہ کی توقع سے مایوسی ہی ہوگی۔ 

(5) احتیاط بہت کی جائے، تربیت کا انتظام ہو، مرد استاذ کال پر امتحان نہ لیں۔طالبات کو پابند کیاجائے کہ زیادہ سائٹس وغیرہ نہ کھولیں۔سب کے سامنے آن لائن ہوں، تنہائی میں آن لائن نہ ہوں، طالبات کو بہت رات کے اوقات میں نہ پڑھایا جائے، بالخصوص جو نئی نئی انٹرنیٹ پر آئی ہیں ان کی راہ نمائی کی شدید ضرورت ہے ۔ غرض فتنے کا سدباب ہونا چاہیے، زیادہ حسن ظن نہیں رکھنا چاہیے۔

(6) ممکن ہے بعد میں جامعات بھی باقاعدہ یہ سلسلہ شروع کردیں۔

اہلیہ مفتی فیصل صاحبہ

پہلے خلاصہ بھیجنا چاہیے کہ اس کا مطالعہ کرلیں، اس کے بعد اس کا درس ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں