سوال :اگر تیل ناپاک ہوجائے تو اسے پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
جواب :تیل جب ناپاک ہو جائے تو اس کے پاک کرنے کے دو طریقے ہیں:
1.جتنا تیل ہو اتنا یا اس سے زائد پانی ڈال کر اس کو پکایا جائے، جب پانی جل جائے تو پھر دوبارہ پانی ڈال کر پکایا جائے، اس طرح تین دفعہ کرنے سے تیل پاک ہوجائے گا۔
2. جتنا تیل ہو اتنا ہی پانی ڈال کر ہلایاجائے ، جب وہ پانی اوپر آجائے تو کسی طرح اٹھالیا اسی طرح تین دفعہ پانی ملاکر اٹھالینے سے تیل پاک ہوجائے گا-
======================================================
حوالہ جات
1۔لو تنجس العسل فتطهيره أن يصب فيه ماء بقدره فيغلي حتى يعود إلى مكانه،والدهن يصب عليه الماء فيغلي فيعلو الدهن الماء فيرفع بشيء هكذا ثلاث مرات.
(رد المحتار:597/1 مکتبہ رشیدیہ)
2۔تنجس العسل يلقى فى طنجير ويصب عليه الماء ويغلى حتى يعود إلى مقداره هكذا ثلاثا فيطهر،قالوا:وعلى هذا الدبس،الدهن النجس يغسل ثلاثا بأن يلقى فى الخابية ثم يصب فيه مثله ماء ويحرك ثم يترك حتى يعلو الدهن فيؤخذ أو يثقب أسفل الخابية حتى يخرج الماء هكذا ثلاثا فيطهر.
(الفتاوى الهندية:47/1)
3۔تیل کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو کسی برتن میں ڈال کر اتنا ہی پانی اس میں ڈال دیا جائے اور ہلا کر چھوڑ دیا جائے جب تک تیل اوپر آ جائے،پھر برتن میں سوراخ کرے یا نتھار کر پانی علیحدہ کر دیا جائے،تین مرتبہ یہی عمل کرنے سے تیل پاک ہو جائے گا۔
(فتاوی عثمانی:317/1)
واللہ اعلم بالصواب
١٠نومبر ٢٠٢١
٥ربیع الثانی ١٤٤٣