التیامن یعنی دائیں طرف سے شروع کرنا۔ گردن کامسح کرنا قبلہ رخ بیٹھنا کانوں کا مسح کرتے وقت چھنگلیا کو کانوں میں ڈالنا۔ وقت سے پہلے وضو کرنا ۔ کھلی انگوٹھی کو ہلاناکیونکہ تنگ انگوٹھی کوہلاناضروری ہے۔ وضوکے افعال انجام دینے میں دوسرے سے مدد نہ لینا۔صرف پانی ڈالنے میں کسی سے مدد لی جائے مزید پڑھیں
زمرہ: wuzo
جونک لگانے یا مچھر کے کاٹنے سے جوخون نکلتا ہے کیا وہ ناقض وضو ہے؟
سوال:جونک لگانے یا مچھر کے کاٹنے سے جوخون نکلتا ہے کیا وہ ناقض وضو ہے ؟ الجواب ملهم الصواب : جونک لگوانے کی صورت میں اگر جونک میں اتنا خون بھر گیا کہ اسے کاٹ دینے کی صورت میں خون بہہ پڑے گا تو اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ اگر بہنے کی مقدار سے مزید پڑھیں
وضوسےپہلےاستنجاءکرناسنت ہے
وضوسے پہلے استنجاء کرنامرد و عورت دونوں کے لیے سنت ہے۔ صاحبِ ہدایہ نے بھی اسے وضو سے پہلے والی سنتوں میں گنوایا ہے۔ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 123) (قَوْلُهُ: وَغَسْلُ فَرْجِهَا الْخَارِجِ) أَقُولُ: فِي تَقْيِيدِهِ بِالْمَرْأَةِ نَظَرٌ، فَقَدْ عَدَّ فِي الْمُنْيَةِ الِاسْتِنْجَاءَ مِنْ سُنَنِ الْوُضُوءِ. وَفِي النِّهَايَةِ إنَّهُ مِنْ سُنَنِ مزید پڑھیں
ہاتھ پاؤں کی انگلیوں سے دھونے کی ابتدا کرناسنت ہے
سر کےمسح میں پیشانی سے مسح کی ابتدا کرنا اسی طرح ہاتھ پاؤں کودھوتے وقت انگلیوں سے دھونے کی ابتدا کرناسنت مؤکدہ ہے۔لہذاعوام میں پہلے کہنی یاٹخنہ دھونے کاجو طریقہ ہے اس کی اصلاح کرنی چاہیے۔ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 123) فَفِي الْفَتْحِ: وَمِنْ السُّنَنِ التَّرْتِيبُ بَيْنَ الْمَضْمَضَةِ وَالِاسْتِنْشَاقِ، وَالْبُدَاءَةُ مِنْ مزید پڑھیں
وضو میں انگلیوں کاخلال سنت ہے
وضو میں انگلیوں کاخلال سنتِ مؤکدہ ہے بالاتفاق لیکن اگرانگلیاں ملی ہوئی ہوں تو فرض ہوگا۔
داڑھی کاخلال کرنے کاطریقہ
اس کے دو طریقے ہیں: (1).اپنی ہتھیلی کی پشت گردن پر رکھے اور ہاتھ کی پشت کو گردن سے یعنی نچلی طرف سے باہر لائے اس طرح کہ ہتھیلی کا رخ نیچے کی طرف ہوگااور پشت کا رخ اوپر کی طرف، یہ طریقہ” منح الغفار” میں علامہ تمرتاشی نے ذکر فرمایاہے۔ (2). علامہ شامہ نے مزید پڑھیں
داڑھی کاخلال کب کرے؟
چہرے کو تین بار دھونے کے بعد خلال کرناسنت ہے۔
داڑھی کاخلال صرف جائز ہے یاسنت؟
امام ابو یوسف کےنزدیک داڑھی کا خلال سنت ہے ، طرفین کے نزدیک جائز اور افضل عمل ہے سنت نہیں ہے۔ علامہ شامی نے امام ابو یوسف کے قول کو مفتی بہ قراردیاہے۔یاد رہےکہ اگر ہلکی داڑھی ہو تو بالاتفاق جلد تک پانی پہنچاناضروری ہے۔ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 117) مزید پڑھیں
مسواک کرتے ہوئے کیا انگلی بھی داخل کرے؟
بہتر یہ ہے کہ انگلی سے بھی صاف کرے کیونکہ انگلی سے مسواک اور کھانے وغیرہ کے ذرات نکل جاتے ہیں جومسواک سے نہیں نکل پاتے۔
کلی اور استنشاق کی اہمیت
کسی کے پاس اتنا پانی ہے کہ ہر عضو تین تین بار دھوئے تو مضمضہ و استنشاق نہیں کرسکے گا تو ہر عضو کو ایک ایک بار دھوئے اور مضمضہ و استنشاق کرے کیونکہ آپ نے مضمضہ و استنشاق کبھی نہیں چھوڑا جب کہ ایک ایک بار اعضاء دھونا آپ سے ثابت ہے۔ یہ مزید پڑھیں