آب زمزم کو کھڑے ہو کر پینا جائز ہے، باقی میاہ کی طرح مکروہ نہیں ۔ دارالعلوم کراچی کا فتوی آبِ زمزم کے باری میں بھی یہی ہے کہ کھڑے ہو کر پینا جائز ہے مستحب نہیں۔وضوکابچاہواپانی بھی کھڑے ہوکر پینابلاکراہت جائزبلکہ باعث شفاہےجیسے آب زمزم میں شفاہے۔یاد رہے کہ عام حالات میں کھڑے ہوکر مزید پڑھیں
زمرہ: khffen
ضعیف حدیث پر عمل کرنے کی شرائط
فضائل اعمال میں ان پر عمل جائز ہے مگر اس سے احکام ثابت نہیں کرسکتے۔یعنی وجوب ،سنیت وغیرہ ثابت نہیں ہوسکتی۔ شدید ضُعف نہ ہو۔ وہ عمل پہلے ہی کسی مستند حدیث سے ثابت ہو۔ سنت سمجھ کر نہ کرے بلکہ احتیاطاً کرے۔
وضومیں دوسرے سے مددلیناکب مکروہ ہے؟
دوسرے سے مددلینااس وقت براہے جب دوسرے سے اعضاء ِ وضو ملوائے جائیں،اس لیے اگر کوئی صرف پانی ڈلوائے یاپانی مانگے تو اس میں کوئی حرج نہیں؛ کیونکہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔
فرض کاثواب زیادہ ہے یانفل کا؟
قاعدہ فقہیہ ہے کہ فرض نفل سے افضل ہے،اس لیے فرض کاثواب نفل سے زیادہ ہی ہے۔احادیث مبارکہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ فرض اداکرنے سے آدمی جتنااللہ تعالی سے قریب ہوتا ہے اتناکسی اور چیز سے نہیں ہوتا ۔(بخاری)نیز فرض کاثواب نفل کے مقابلے میں 70 درجے زیادہ ہے۔(ابن خزیمہ)یہ الگ بات ہے کہ مزید پڑھیں
خلافِ اولی اور مکروہِ تیزیہی میں کیا فرق ہے؟
خلافِ اولی میں نہی نہیں وارد ہوئی ہوتی جبکہ کراہت تنزیہی میں ہلکی نہی وارد ہوئی ہوتی ہے۔علامہ شامی نےفیصلہ فرمایا ہے کہ خلافِ اولی کو چھوڑنے میں کوئی کراہت نہیں ہے۔ التیامن: ہر عضو کو دائیں جانب سے دھونا شروع کرے گا، مسح ہو یا تیمم جب کہ دونوں کان اور گال ایک ساتھ مزید پڑھیں