بعض علمانے اسے مستحب کہاہے لیکن راجح قول یہ ہے کہ یہ سنت ہے۔
زمرہ: anghota
ترتیب سے وضوکرنا
ترتیب سے وضو کرنا فقہ حنفی میں سنتِ مؤکدہ ہے ۔ عند الشوافع فرض ہے۔
پےدرپے وضوکرناسنت مؤکدہ ہے
امام مالک کے نزدیک ولاء یعنی پے درپے وضو کرنافرض ہے۔فقہ حنفی میں سنت مؤکدہ ہے۔علامہ شامی نے ولاءکےدو معنی بیان فرمائے ہیں: (1) جب افعالِ وضو کررہا ہے تو خلافِ وضو کوئی کام نہ کرے۔(بدائع) (2) ایک عضو کودھونے کے بعد اتناوقفہ نہ کرے کہ اس سے پہلے والاعضوخشک ہوجائے ۔یہی تعبیر اکثر مزید پڑھیں
سرکے مسح کاطریقہ
1- دونوں ہتھیلیاں انگلیوں کے ساتھ سر کے اوپر شروع میں رکھ کر گدی کی طرف کھینچ کر لے جائے اس طور پر کہ پورے سر پر ہاتھ پھیرا جائے پھر ہاتھ اٹھائے بغیر انگلی اور انگوٹھے سے دونوں کانوں کا مسح کرے۔یہی طریقہ زیادہ صحیح ہے۔ ہاتھ اٹھ گئے اور عمامہ وغیرہ پر پھیر مزید پڑھیں
وضو میں اسراف
حدیث میں وارد یہ وعید کہ “جس نے تین بار سے کم یا زیادہ بار اعضا دھوئے اس نے تعدی کی اور ظلم کیا “اس کامصداق خاص وہ صورت ہے جب وہ اس نظریے سے دھوئے کہ سنت تین بار دھونا نہیں بلکہ دو بار یا چاربار دھوناہےاس وقت وہ اسراف بھی کہلائے گا۔لہذا اگر مزید پڑھیں
ہرعضوکوتین بار دھونا سنت ہے
وضومیں ہر عضو کو تین مرتبہ مکمل دھونا سنت ہے جب کہ ایک بار دھونا فرض ہے، دوسری اور تیسری بار دھونا سنت ہے ۔ جیسا کہ السراج الوہاج میں یہی مذکور ہے کہ دو دو مرتبہ دھونا مستقل سنت ہے اور تین تین مرتبہ دھونا ایک مستقل سنت ہے۔ تین مرتبہ چلّو بھر کر مزید پڑھیں
پاؤں کی انگلیوں کے خلال کا طریقہ
وضو میں انگلیوں کاخلال سنت ہے وضو میں انگلیوں کاخلال سنتِ مؤکدہ ہے بالاتفاق لیکن اگرانگلیاں ملی ہوئی ہوں تو فرض ہوگا۔ انگلیوں کاخلال کب کرے؟ ہاتھوں کو تین مرتبہ دھونے کے بعدانگلیوں کاخلال کرناچاہیے۔ پاؤں کی انگلیوں کے خلال کاطریقہ تشبیک یعنی ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں داخل کرکےخلال مزید پڑھیں
مسواک کاطریقہ
تین تین مرتبہ اوپر نیچے کے دانتوں میں اور تینوں بار الگ الگ پانی سے ۔ علامہ شامی فرماتے ہیں کہ اصل یہ ہے کہ جس طرح استنجاء میں اطمینانِ قلب ضروری ہے اسی طرح مسواک میں بھی ہے کہ چاہے ایک بار میں ہو یا تین بار میں ، لہذا تین کی قید مزید پڑھیں
اذان یا کسی بھی وقت نبی ﷺ کا نام مبارک سنتے وقت انگوٹھے چومنے کا حکم
دارالعلوم کراچی فتویٰ نمبر:30 اذان یا کسی بھی وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمِ گرامی سننے کے وقت انگوٹھے چومنے یا آنکھوں سے ملنے کوسنت یا مستحب سمجھ کر کرنا ،اس کو احادیث سے ثابت شدہ ماننا یا اس کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم سمجھناصحیح دلیل سے ثابت نہیں مزید پڑھیں
اذان میں انگوٹھا چومنا کیسا ہے
سوال: علماء کرام کیا کہتے ہیں کہ اذان میں انگوٹھا چومنا کیسا ہے ؟ فتویٰ نمبر:32 جواب : اذان واقامت میں رسول ﷺ کا نام آجانے پر انگوٹھے چومنے کا کسی بھی صحیح حدیث سے ثبوت نہیں ملتا۔ اسکو سنت سمجھنا بدعت ہے۔ آج کل اہل بدعت اسے سنت سے بھی بڑھ کر ضروری سمجھتے مزید پڑھیں