نیت کاوقت چہرہ دھوتے وقت ہے “اشباہ” میں ہے کہ اس کاوقت پہلی دفعہ ہاتھ دھوتے وقت ہےلیکن سب سے صحیح قول یہ ہے کہ وضوکے بالکل شروع میں اس کی تمام سنتوں سے پہلے نیت کرنی چاہیے ۔
زمرہ: گناہ niyat
نیت کہاں سے کی جائے؟
نیت کا محل دل ہے لہذا اگر کوئی زبان سے نیت کررہا ہے اور دل میں کوئی ارادہ نہیں ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے الّایہ کہ وہ معذور ہو کہ افکار کا اتناہجوم ہوکہ دل میں کوئی نیت ٹکتی نہ ہوتو ایساشخص دل سے نیت کہہ لے ،یہی اس کی نیت ہوگی۔
نیت کاحکم
نیت وضو اور غسل میں سنت ہے ، عبادات مقصودہ میں شرط ہے جیسے نماز ، زکاة، تیمم وغیرہ۔
نیت کسے کہتے ہیں؟
نیت دل کے فعل کا نام ہے۔لغوی معنی قصد و ارادہ کرنا یعنی دل سے عزم کرنا۔اصطلاحی معنی نیکی کے کام کو وجود میں لانے کے لیے اللہ تعالی کے تقرّب اور اطاعت کی نیت کرنا یا کسی گناہ سے بچنے کی نیت کرنا۔