سوال: میری عمر 70سال ہے گیس کا بھی بہت مسئلہ ہے باربار وضو کرنا پڑتا ہے اور بواسیر کا بھی مسئلہ ہے وضو کا کیا حکم ہوگا؟ الجواب باسم ملهم الصواب: اگر آپ کو بواسیر یا ریح خارج ہونے کی ایسی بیماری ہے کہ جس میں اتنا وقفہ بھی نہیں ملتا ہو کہ جس میں مزید پڑھیں
زمرہ: وضو
معذور اگر موزے پر مسح کرے تو اسکی مدت کتنی ہے؟
سوال:معذور اگر موزے پر مسح کرے تو اسکی مدت کتنی ہے؟ جواب:موزے پر مسح کے بارے میں ”معذور“ کا حکم یہ ہے کہ وقت داخل ہونے کے بعد معذور جس وقت وضو کرکے موزے پہن رہا ہو اگر اس وقت بھی عذر پیش آ رہا ہو تو صرف وقت کے اندر اندر موزوں پر مسح مزید پڑھیں
وضو کی دعائیں
وضوکے شروع میں بسم اللہ پڑھےیا«بِسْمِ اللَّهِ الْعَظِيمِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى دِينِ الْإِسْلَامِ پڑھے۔اس کے بعد ہرعضوکودھوتے وقت کلمہ یادرود شریف پڑھے۔کلمہ کے یہ الفاظ ہوں توبہتر ہے: أَشْهَدُ أَنْ لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ اور آخر میں سورۃ القدر اور یہ دعا پڑھے: اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنْ مزید پڑھیں
وضوکےمستحبّات
التیامن یعنی دائیں طرف سے شروع کرنا۔ گردن کامسح کرنا قبلہ رخ بیٹھنا کانوں کا مسح کرتے وقت چھنگلیا کو کانوں میں ڈالنا۔ وقت سے پہلے وضو کرنا ۔ کھلی انگوٹھی کو ہلاناکیونکہ تنگ انگوٹھی کوہلاناضروری ہے۔ وضوکے افعال انجام دینے میں دوسرے سے مدد نہ لینا۔صرف پانی ڈالنے میں کسی سے مدد لی جائے مزید پڑھیں
وضوسےپہلےاستنجاءکرناسنت ہے
وضوسے پہلے استنجاء کرنامرد و عورت دونوں کے لیے سنت ہے۔ صاحبِ ہدایہ نے بھی اسے وضو سے پہلے والی سنتوں میں گنوایا ہے۔ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 123) (قَوْلُهُ: وَغَسْلُ فَرْجِهَا الْخَارِجِ) أَقُولُ: فِي تَقْيِيدِهِ بِالْمَرْأَةِ نَظَرٌ، فَقَدْ عَدَّ فِي الْمُنْيَةِ الِاسْتِنْجَاءَ مِنْ سُنَنِ الْوُضُوءِ. وَفِي النِّهَايَةِ إنَّهُ مِنْ سُنَنِ مزید پڑھیں
ہاتھ پاؤں کی انگلیوں سے دھونے کی ابتدا کرناسنت ہے
سر کےمسح میں پیشانی سے مسح کی ابتدا کرنا اسی طرح ہاتھ پاؤں کودھوتے وقت انگلیوں سے دھونے کی ابتدا کرناسنت مؤکدہ ہے۔لہذاعوام میں پہلے کہنی یاٹخنہ دھونے کاجو طریقہ ہے اس کی اصلاح کرنی چاہیے۔ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 123) فَفِي الْفَتْحِ: وَمِنْ السُّنَنِ التَّرْتِيبُ بَيْنَ الْمَضْمَضَةِ وَالِاسْتِنْشَاقِ، وَالْبُدَاءَةُ مِنْ مزید پڑھیں
اعضا مل کر دھونے کاحکم
بعض علمانے اسے مستحب کہاہے لیکن راجح قول یہ ہے کہ یہ سنت ہے۔
ترتیب سے وضوکرنا
ترتیب سے وضو کرنا فقہ حنفی میں سنتِ مؤکدہ ہے ۔ عند الشوافع فرض ہے۔
پےدرپے وضوکرناسنت مؤکدہ ہے
امام مالک کے نزدیک ولاء یعنی پے درپے وضو کرنافرض ہے۔فقہ حنفی میں سنت مؤکدہ ہے۔علامہ شامی نے ولاءکےدو معنی بیان فرمائے ہیں: (1) جب افعالِ وضو کررہا ہے تو خلافِ وضو کوئی کام نہ کرے۔(بدائع) (2) ایک عضو کودھونے کے بعد اتناوقفہ نہ کرے کہ اس سے پہلے والاعضوخشک ہوجائے ۔یہی تعبیر اکثر مزید پڑھیں
سرکے مسح کاطریقہ
1- دونوں ہتھیلیاں انگلیوں کے ساتھ سر کے اوپر شروع میں رکھ کر گدی کی طرف کھینچ کر لے جائے اس طور پر کہ پورے سر پر ہاتھ پھیرا جائے پھر ہاتھ اٹھائے بغیر انگلی اور انگوٹھے سے دونوں کانوں کا مسح کرے۔یہی طریقہ زیادہ صحیح ہے۔ ہاتھ اٹھ گئے اور عمامہ وغیرہ پر پھیر مزید پڑھیں