سورۃ الحجر میں عقائد کا ذکر

عقائد
1۔اللہ تعالی عالم الغیب ہیں۔ آسمان وزمین کے نظام کے خالق اور ان کے نظام کو تھامے ہوئے ہے۔ہر چیز کانظام موزوں اور بہترین بنایا ہے۔رزق اسی کے ہاتھ میں ہے۔اس کے اختیارات اورقدرت لامحدود ہے، اس لیے عبادت اور بندگی اسی کی کرنی چاہیے۔(متعدد آیات)
2۔موت تک عبادت اور بندگی کاحکم ہے۔کسی سے زندگی میں شریعت کے احکام ساقط نہیں ہوتے۔{وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ } [الحجر)
3۔قرآن اور اسلام کی حفاظت خود اللہ تعالی نے اپنے ذمہ لی ہے اس لیے اس میں کوئی تحریف قیامت تک نہیں ہوسکتی۔{ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ} [الحجر: 9]
4۔اللہ کی رحمت سے مایوسی کفر ہے۔{وَمَنْ يَقْنَطُ مِنْ رَحْمَةِ رَبِّهِ إِلَّا الضَّالُّونَ} [الحجر: 56]

اپنا تبصرہ بھیجیں