خلاصہ مضامین
یہ سورت اسلام کے ابتدائی دور میں نازل ہوئی،اندازہ ہے کہ چاریاپانچ نبوی میں اس کانزول ہوا ہے۔ اس لیے اس سورت میں اسلام کے بنیادی عقائد یعنی توحید، رسالت اور آخرت کو مختلف دلائل سے ثابت کیا گیا ہے۔ ان عقائد پر جو اعتراضات کفار کی طرف سے اٹھائے جاتے تھے ان کا جواب دیا گیا ہے۔ اس دور میں مسلمانوں پر طرح طرح کے مظالم ڈھائے جاتے تھے اس لیے ان کو تسلی بھی دی گئی ہے۔ کفار مکہ اپنے مشرکانہ عقائد کے نتیجے میں جن بے ہودہ رسوم اور بے بنیاد خیالات میں مبتلا تھے ان کی تردید فرمائی گئی ہے۔
(ازگلدستہ قرآن)
Load/Hide Comments