سورۃ النحل کا خلاصہ مضامین

قدرت کی بے بہانعمتیں:
آسمان ، زمین ،سیارے ستارے،پہاڑ، سمندر، آبشاریں، بارشوں کانظام، نباتات، جمادات، حیوانات اور ان سے بننے والی چیزیں،مشروبات،سمندر سے نکلنے والی اشیا،سواریاں، خیمے ،لباس، زیب وزینت کی چیزیں،زمینی راستے، سمندری راستے، آسمانی راستے، دودھ، شہد اور ان کے نکلنے کا عجیب وغریب نظام،فیملی سسٹم ؛ یہ سب اور ان کے علاوہ بھی اللہ تعالی کی بے شمار نعمتیں ہیں، جن سے انسان فائدہ اٹھاتاہے۔
مشرکین عام طور سے یہ مانتے تھے کہ قدرت کی ان نعمتوں میں سے بیشتر نعمتیں اللہ تعالی کی پیدا کی ہوئی ہیں ،اس کے باوجود وہ یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ اللہ تعالی کی خدائی میں وہ بت بھی شریک ہیں جن کی وہ عبادت کرتے تھے ،اس طرح اللہ تعالی کی ان نعمتوں کا تذکرہ فرماکر انہیں توحید پر ایمان لانے کی دعوت دی گئی ہے اور شرک کی تردید کی گئی ہے۔
( از گلدستہ قرآن)

اپنا تبصرہ بھیجیں