سورہ بنی اسرائیل میں نماز کا ذکر

نماز
1۔پانچ نمازیں فرض ہیں۔{ أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ} [الإسراء: 78]
2۔فجر کی نماز میں تلاوت خوب اچھی ہونی چاہیے کیونکہ اس وقت فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔{ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا} [الإسراء: 78]
3۔قرآن ٹھیر ٹھیر کر پڑھنا چاہیے۔{وَقُرْآنًا فَرَقْنَاهُ لِتَقْرَأَهُ عَلَى النَّاسِ عَلَى مُكْثٍ} [الإسراء: 106]
4۔تلاوت معتدل آواز میں کرنی چاہیے، نہ بہت ہلکی آواز میں نہ بہت تیز آواز میں۔{وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا وَابْتَغِ بَيْنَ ذَلِكَ سَبِيلًا }
5۔تہجد کی نماز پڑھنی چاہیے کہ اس سے بڑے بڑے مقامات ملتے ہیں۔{وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَكَ عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا }
(از گلدستہ قرآن)

اپنا تبصرہ بھیجیں