السلام علیکم! بالوں پر سپرے کرنے سے بال اکڑ جاتے ہیں اس صورت میں وضو ہو جائے گا یا نہیں؟
الجواب باسم ملہم الصواب
چوتھائی سر کا مسح کرنا فرض ہے، اسوقت مارکیٹ میں 2 طرح کے ہیئر اسپرے دستیاب ہیں ایک وہ جن سے بالوں پر کوئی تہہ نہیں جمتی دوسرے وہ جو کہ water resistant ہوتے ہیں یعنی اسکے نیچے پانی بآسانی نہیں پہنچ سکتا.
ایسا ہیئراسپرے جس کی وجہ سےسر کے اتنے حصے پر مسح نہ کیا جاسکے جسکا کرنا فرض ہے تو وضو نہیں ہوگا.
ولابد من زوال ما يمنع وصول الماء للجسد كشمع و عجين. (مراقي الفلاح:ص٥٥)
والله اعلم بالصواب