سوال:
میرے سسر نے مجھے کچھ ’’اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ‘‘ دیے ہیں۔ ہم نے انہیں ان کے منافع سمیت استعمال کیا ہے۔ اب ہمیں شک ہے، ہمیں ان سرٹیفکیٹس کی ٹوٹل قیمت (اصل، منافع) تو معلوم ہے لیکن اصل قیمت معلوم نہیں۔ اب ہمارے سوالات مندرجہ ذیل ہیں:
1 یہ ’’اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ‘‘ حلال ہے یا نہیں؟
2 اگر نا جائز ہے تو اس سے چھٹکارا پانے کے لیے ہمیں ان حرام پیسوں کو کہاں خرچ کرنا چاہیے؟(نثار احمد)
جواب:
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کی خرید و فروخت سود پر مشتمل ہونے کی وجہ سے جائز نہیں۔ ٭ اگر اصل رقم کسی بھی طریقے سے معلوم ہو سکتی ہے تو اصل رقم کی مقدار نکال کر بقایا جتنا نفع بنتا ہے، اس کو بلا نیت ثواب صدقہ کر دینا ضروری ہے اور اگر رقم معلوم کرنے کی صورت نہ ہو تو ایک محتاط اندازے کے مطابق رقم رکھ لیں، اس پر جو نفع ہوا ہے اس کو بلا نیت ثواب فقراء اور مساکین پر صدقہ کر دیں۔ (الفقہ الاسلامی و ادلتہ: ج5 ص352)