پرسکون نیند کے لیے مفید
سونف یا سونف کے پانی میں کچھ ایسے منرلز پائے جاتے ہیں جوانسانی دماغ کوسکون پہنچاتے ہیں جو کہ پرسکون نیند سونے کا سبب بنتاہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق جوافراد اچھی اور پرسکون نیند سونے کا سبب بنتاہے ۔ا یک تحقیق کےمطابق جوافراد اچھی اورپرسکون نیند سوتے ہیں ان کا وزن نہیں بڑھتا اور انسان ہمیشہ صحت مندرہتا ہے ۔
سونف بھوک کوروکے
سونف کے پانی کا ایک گلاس پی لینے سے کافی دیر تک انسان کوبھوک نہیں لگتی ۔سونف میں موجود ضروری معدنیات انسانی پیٹ کو بہت دیر تک بھرا رکھتے ہیں جس سے انسان کم کھانا کھاتا ہے جو کہ وزن میں کمی کاسبب بنتا ہے ۔
خون صاف کرے
انسان کے جسم میں موجود خون کوصاف کرنے کا کام سونف کا پانی بخوبی کرتاہے اور صاف خون جگر کو موٹا ہونے سے روکتا ہے۔ موٹاپا کی ایک وجہ جگر پر ورم بھی ہوتی ہے ۔
نظام انہضام کو بہتر کرے
سونف کے پانی کے بے شمار فوائد میں ایک یہ بھی ہے کہ یہ انسانی جسم میں نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے ۔ انسان کے جسم میں اگر میٹابولزم درست کام کرتاہو اور کھانا بھی صحیح ہضم نہیں ہوتا ہوتویہی وزن کوکم کرنے کےلیے کافی ہے جبکہ سونف کا پانی کھانے کوجلد ہضم کرنے کا کام کرتا ہے ۔