سوال : کیا سکن والی چکن حلال ہے ؟
الجواب ملهم الصواب :
اگر مرغی شرعی طور پر ذبح کی گئی ہو تو چمڑی(کھال) والی مرغی بھی حلال ہے، اس کے کھانے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
جانوروں میں سات اشیا کے علاوہ باقی سب حلال ہے . وہ سات اشیا یہ ہیں :
دمِ مسفوح( بہنےوالاخون)،پیشابکی جگہ (نر و مادہ کی)، فوطے،پاخانے کی جگہ،غدود (سخت گوشت)، مثانہ (پیشاب کی تھیلی)،پتہ۔
============================
حوالہ جات
ا۔ ’’(كره تحريماً)، وقيل: تنزيهاً، والأول أوجه، (من الشاة سبع: الحياء والخصية والغدة والمثانة والمرارة والدم المسفوح والذكر)؛ للأثر الوارد في كراهة ذلك‘‘.
(رد المحتار علی الدرالمحتار:6/ 749 )
2.فتاویٰ محمودیہ میں ہے:
’’جس جانور کا گوشت کھانا جائز ہے اس کا چمڑا بھی گوشت کے ساتھ کھا لیا جائے تو مضائقہ نہیں، درست ہے‘‘۔ (کتاب الاضحیہ، باب الذبائح، : 17 / 291، 292 مکتبۃ الفاروق )
فقط واللہ اعلم بالصواب
شمسی تاریخ : 8-11-2021
قمری تاریخ : 2-4- 1443