سوال:کیا بیوی شوہر سے کپڑے دھونے اور خدمت کرنے کی اجرت لے سکتی ہے؟
سائلہ: بنت علی ۔کراچی
الجواب حامدة ومصلیة۔
بیوی اپنے شوہر سے خدمت اور گھریلو کام کاج کی اجرت کا مطالبہ نہیں کرسکتی ۔کیونکہ شوہر کی خدمت اور گھر کے کام کاج بیوی فرائض میں شامل ہیں۔
وان استاجرھا للطبخ والخبز لم یجز ولا یجوزلھا اخذ الاجرة علی ذلک کذا فی البدائع۔( عالمگیریہ ج1 ص548)
واللہ اعلم بالصواب
بنت مدنی الثانیة
دارالافتاء صفہ آن لائن کورسز
19مارچ 2017ء
19 جمادی الثانی 1437ھ