السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ!
ایک لڑکی سکول میں جاب کرتی ہے اس سکول کا مالک شیعہ ہے، تو کیا وہاں جاب کرنا صحیح ہے اور تنخوا حلال ہوگی؟ جب کہ وہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی کرتے ہیں۔۔؟؟
جواب:
وعلیکم السلام ورحمہ اللہ وبرکاتہ!
شیعوں کے ہاں جاب کرنا جائز ہے اور ان کی تنخواہ بھی حلال ہے، لیکن اگر شیعوں کے ساتھ ملازمت کرنے میں عقائد بگڑنے کا اندیشہ ہو تو پھر ان کے اداروں میں ملازمت کرنا جائز نہیں ہے۔
فقط واللہ اعلم
(فتاوی دارالعلوم دیوبند:١٦/٩٣)
مستفاد:جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن