فتویٰ نمبر:1041
سوال:اسلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میراسوال یہ ہےکےمیرے ابو کے پاس ایک شیوینگ مشین تھی۔انہوں نے اسے استعمال نہیں کی۔ کیا شیوینگ مشین جو آدمی شیوکرتاہوجس کی داڑھی نہ ہو تواستعمال کے لیے اسےشیونگ مشین دی جا سکتی ہے؟ اس میں کوئی گناہ تو نہیں؟
الجواب بعون الملک الوھاب
ایسےشخص کودینا جس کے بارےمیں علم ہے کہ یہ داڑھی مونڈھتا ہے اسے دینا درست نہیں.اس لیے کہ یہ گناہ میں تعاون کا سبب بن رہا ہےلہذااحتیاط کا تقاضہ یہی ہے کہ ہر اس چیز سے بچہ جائے جو گناہ میں مبتلا کرنے والی ہو
“وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْـمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللّـٰهَ ۖ اِنَّ اللّـٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ”
اور گناہ اور ظلم پر مدد نہ کرو، اور اللہ سے ڈرو، بے شک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے
(سورة المائدة:٢)
لہذا آپ کوچاہےکہ آپ اسے ایسے شخص کو دےجس کے بارےمیں علم ہو کہ یہ صرف مونچھےمونڈھنےمیں استعمال کرےگا۔یا پھر زیادہ بہتر ہےکہ اسےضائع کردےتاکہ عذاب کی وعید سےبچ جائیں.
والله اعلم بالصواب
بنت گل رحمان عفی عنھا
صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر
13شعبان1439ء
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: