فتویٰ نمبر:571
سوال: کیا بیٹے پر لازم ہے کہ جو بھی چیز اہلیہ کے لیے لائے تو وہ اتنی لائے کہ گھر میں تمام افراد کو دے یا کم از کم والدین کو دے ۔
جواب: اخلاق کا تقاضہ تو یہ ہے کہ کوئی چیز کم ہو ی ازیادہ سب مل بانٹ کر کھائیں ۔ اگر کوئی مجبوری ہے یا بیٹا مال دار نہیں تو کم ان کم والدین کو ضرور دینا چاہیے ۔
جیسا کہ بہشتی زیور میں ہے کہ
” فرمایا رسول اللہ ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی ماں باپ کی خوشی میں ہے اور اللہ تعالیٰ کی ناراض ماں باپ کی ناراض میں ہے ( بہشتی زیور :7/28)