فتویٰ نمبر:4084
سوال: محترم جناب مفتیان کرام!
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ!
یہ مسئلہ پو چھنا تھا کہ اگر لڑکی شادی کی عمر کو پہنچ جاۓلیکن ابھی شادی نہیں ہوئی اور وہ اپنے والدین سے میاں بیوی کے ازدواجی تعلقات کے بارے میں پوچھے کیا جائز ہے یا ناجائز ہے؟؟تو کیا والدہ کو انھیں بتانا چاہۓ؟؟کیا یہ فحش یا بے شرمی کی باتوں میں داخل ہے؟؟بجاۓاس بات کو بتانے کے کسی عالم سے پو چھنے کا مشورہ دینا چاہیۓ؟ رہنمائی فرمادیں-جزاکم اللہ خیرا–
والسلام
الجواب حامداو مصليا
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ!
بلوغت کی عمر کو پہنچنے کے بعد شرعی امور کے متعلق معلومات حاصل کرنے میں کوٸی خرابی نہیں اور ذکر کردہ تعلقات کے بارے میں بتانے میں بھی کوٸی مضاٸقہ نہیں البتہ بچی کے مزاج کو دیکھ کر بیان کرے تاکہ وہ اپنے ذہن پر کوٸی غلط اثر نہ لے کہ اس کے اخلاق متاثر ہوں بصورت دیگر وقت آنے پر (شادی قریب ہونے کے وقت) بتانا زیادہ مناسب ہے۔
عن جابر ؓقال قال رسول اللہ ﷺ ”الّا سالوا اذ لم یعلموا فانما شفاء العی السٶال ۔“ (ابو داوٗد:٦٠ )
و اللہ سبحانہ اعلم
قمری تاریخ: ١٠ رجب ١٤٤٠ ھ
عیسوی تاریخ:١٧ مارچ ٢٠١٩ ۶
تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: