بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ.
شب قدر كے بیان میں
رمضان المبارك كی راتوں میں سے ایك رات شب قدر کہلا تیہے جوبہت ہی بركت اور خیر كی رات ہے .قرآن پاك میں اسكو ہزار مہینوں سے افضل بتلایا ہے .خوش نصیب ہے وه شخص جس كو اس رات كی عبادت نصیب ہو جائے.اسی رات میں قرآن پاك لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر اترا ہے .
نبی كریم صل ﷲ علیه وسلم كا ارشاد ہے كه جو شخص لیلۃ القدر میں ایمان كے ساتھ اور ثواب كی نیت سے (عبادت) كے لئے كهڑا ہو ا اس كے تمام گناه معاف كر دئے جائیں گے.
نبی كریم صل ﷲ علیه وسلم كا ارشاد هے كه شب قدر میں حضرت جبرائیلؑ ملائكه كی ایك جماعت كے ساتھ آتے هیں اور اس شخص كے لئے جو كهڑے یا بیٹھے ﷲ كا ذكر كر رہاہے (اور عبادت میں مشغول ہے ) دعائے رحمت كرتے ہیں اور جب عید الفطر كا دن ہاتا ہے تو حق تعالی جل شانه اپنے فرشتوں كے سامنے بندوں كی عبادت پر فخر فرماتے ہیں اور دریافت فرماتےہیں کہ اے فرشتو! اس مزدور كا جو اپنی خدمت پوری پوری ادا كردے كیا بدله ہے؟ وه عرض كرتےہیں کہاے ہمارے رب اس كا بدله یهیہے کہ اس كی اجرت پوری دے دی جائے تو ارشاد ہوتا ہے كه فرشتو! میرے غلاموں نے اور باندیوں نے میرے فریضه كو پورا كردیا پهر دعا كے ساتھ چلاتے ہوئے (عید گاه كی طرف) نكلے ہیں میری عزت كی قسم میرے جلال كی قسم میری بخشش كی قسم میرے عُلُوِّ شان كی قسم میرے بلندئ مرتبه كی قسم میں ان لوگوں كی دعا ضرور قبول كروں گا پهر ان لوگوں كو خطاب فرما كر ارشاد ہوتا ہے كہ جاؤ تمھارے گناه معاف كر دیے ہیں اور تمھاری برائیوں كو نیكیوں سے بدل دیا ہے پس یه لوگ عیدگاه سے ایسے حال میں لوٹتے ہیں كه ان كے گناه معاف هو چكے ہوتے ہیں .
شب قدر كا وقت
حضرت عباده ؓ نے نبی كریم صلّ ﷲ علیه وسلّم سے شب قدر كے بارے میں دریافت كیا تو آپ صلّ ﷲ علیه وسلّم نے ارشاد فرمایا كه:
” رمضان كے اخیر عشره كی طاق راتوں میں هے. 21, 23, 25, 27, 29, یا رمضان كی آخر رات میں.
شب قدر كی علامات
وه رات كهلی هوئی چمكدار هوتی هے.صاف, شفاف نه زیاده گرم نه زیاده ٹھنڈی , بلكه معتدل گویا كه اس میں (انوار كی كثرت كی وجه سے) چاند كهلا هوا هے.
اس رات میں صبح تك آسمان كے ستارے شیاطین كو نهیں مارے جاتے.
نیز اسكی علامتوں میں سے ایك علامت یه بھی هے كه اس كے بعد كی صبح كو آفتاب بغیر شعاع كے طلوع هوتا هے ایسا بلكل هموار ٹكیه كی طرح هوتا هے جیسا كه چودھویں رات كا چاند .
ﷲجل شانه نے اس دن كے آفتاب كے طلوع كے وقت شیطان كو اس كے ساتھ نكلنے سے روك دیا (بخلاف اور دنوں كے كه طلوع آفتاب كے وقت شیطان كا اس جگه ظهور هوتا هے)
(در منثور عن احمد والبیھقی و محمد بن نصر وغیرھم)🔹
مشائخ نے لكها هے كه شب قدر میں هر چیز سجده كرتی هے. حتی كه درخت زمین پر گر جاتے هیں اور پهر اپنی جگه كهڑے هوجاتے هیں مگر ایسی چیزوں كا تعلق امور كشفیه سے هے جو هر شخص كو محسوس نهیں.هوتے.
(فضائل رمضان)