سینگ کٹے جانور کی قربانی

سوال:ایک بکرے کا ایک سینگ کسی عذر کی وجہ سے کاٹا گیا تو شرعی اعتبار سے اس کا کیا حکم ہے؟

 جواب: مذکورہ صورت میں اگر سینگ جڑ سے کاٹا گیا جس کی وجہ سے اس کے دماغ کا گودا نظرآرہاہےتو مالدارکے لیے ایسے جانور کی قربانی جائز نہیں ،لہذاوہ اس جانورکی جگہ دوسرے جانور کی قربانی کرے  تاہم غریب کی طرف سے اس جانور کی قربانی درست ہے اور اگر سینگ جڑ سے نہیں کاٹا گیا بلکہ کچھ حصے کو کاٹا گیا  یا جڑ سے کاٹا گیالیکن دماغ کاگودانظرنہیں آرہاتو  ایسے جانور کی قربانی مال دار اور غریب سب کے لیے درست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں