فتویٰ نمبر:5073
سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یہ سعودی پروڈکٹ ہے لیکن اس میں E621 (mono sodium glutamate) ہے۔ کیا یہ یوز (استعمال) کر سکتے ہیں؟
تنبیہ: سائلہ نے “اسناد” نامی کمپنی کے ایک مصالحے کے ڈبے کا عکس ارسال کیا۔
و السلام
الجواب حامدا و مصليا
و علیکم السلام!
اسناد نامی کمپنی کی مصنوعات حلال ہیں۔ اس کمپنی کو پچھلے سال شہادۃ الحلال العالمیۃ کی طرف سے اپنی مصنوعات کے حلال ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا (سرٹفکیٹ نمبر: CR/AHCP/EC/06/18) سرٹیفکیٹ میں سائلہ کا ذکر کردہ مصالحہ بھی شامل ہے۔ لہذا اس مصالحے کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
جہاں تک دیگر مصنوعات میں موجود (E621 mono sodium glutamate) کا تعلق ہے تو اس پر مطلقا حرام یا حلال کا حکم لگانا ممکن نہیں، کیونکہ اس جز کو نباتات اور حیوانات دونوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ لہذا، اگر ڈبے پر اس کے اصل کا ذکر نہیں کیا گیا تو پروڈکٹ کے بارے میں استعمال کرنے سے پہلے کمپنی سے تحقیق کر لی جائے۔
▪ https://www.gulfood.com/exhibitors/esnad-co-ltd
فقط ۔ واللہ اعلم
قمری تاریخ: ۲۲ صفر المظفر ۱۴۴۱
شمسی تاریخ: ۲۱ اکتوبر ۲۰۱۹
تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: