فتویٰ نمبر:861
سوال: کیا صنم نام رکھنا درست ہے.
والسلام
سائہ کا نام: بنت عبداللہ
الجواب حامدۃو مصلية
“صنم” کے حقیقی معنی بت ، مورتی کے ہیں ،اسی طرح وہ مجسمہ جس کے بارے میں بت پرست کہتے تھے کہ وہ ان کی عبادت سے اللہ کا قرب حاصل کرتے ہیں۔ (القاموس الوحید)
مجازاً اس کا اطلاق محبوب، معشوق (مرد اور عورت دونوں کے لیے) استعمال ہوتا ہے۔ مجازی معنی کے اعتبار سے نام رکھنے کی گنجائش تو ہوگی، لیکن عام طور پر اس لفظ سے ذہن حقیقی معنی کی طرف جاتا ہے, اس لیے یہ نام رکھنا شرعاً مناسب نہیں ہے، بہتر ہے کہ انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام , صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین یا صلحاء کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا چاہیے.
مسند احمد اور ابوداؤد کی روایت ہے:
“عن ابی الدرداء قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: تدعون الی یوم القیامۃ باسمائکم واسماء آبائکم فاحسنوا اسمائکم.”
(مشکوۃ شریف:۴۰۸)
واللہ اعلم
بقلم:بنت یعقوب
قمری تاریخ: ۲۳ ذوالحجہ
عیسوی تاریخ: ۴ستمبر ۲۰۱۸
تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم
➖➖➖➖➖➖➖➖
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
📩فیس بک:👇
https://m.facebook.com/suffah1/
====================
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇
===================
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
===================
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: