سجدہ تلاوت کی تعداد معلوم نہ ہوتو کیا کریں

سوال:اگر کسی پر بہت سے سجدہ تلاوت واجب ہوں اور اس کو معلوم بھی نہیں ہے کہ وہ کتنے سجدے ہیں تو اس صورت میں اس کو کیا کرنا چاہئے کیونکہ اب تک اس نے جتنے بھی قرآن ختم کیئے شاذ و نادر ہی سجدہ تلاوت ادا کیا ہے ۔

جواب:ایسے شخص کو چاہئے کہ وہ خوب سوچ بچار کرے کہ اس نے بالغ ہونے کے بعد سے کس قدر قرآن کریم ختم کئے ہونگے اور اس کے علاوہ کتنی مرتبہ آیات سجدہ پڑھی ہونگی اس سوچ و فکر کے بعد اگر وہ کسی خاص تعداد تک پہونچ جاتا ہے کہ اس پر اس کے غالب گمان کے مطابق اس سے زیادہ سجدہ تلاوت نہیں ہیں تو وہ اس قدر سجدہ تلاوت ادا کرلے .انشاء اللہ بری الذمہ ہوجائے گا (۱)۔

التخريج

                                                (۱)فتاویٰ محمودیہ:

جس کے ذمہ بہت سے سجدے ہوں وہ بلا تعین سجدے کرتا رہے یہاں تک کہ اس کا دل گواہی دینے لگے کہ اب اس کے ذمہ کوئی سجدہ باقی نہیں رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں