سجدہ سہو سے نماز ہو جائے گی

فتویٰ نمبر:986

سوال: محترم جناب مفتیان کرام!

تراویح کی نماز پڑھتے ہوئے دوسری رکعت میں بیٹھنا بھول گئی اور پھر چوتھی رکعت میں سلام پھیر کر سجدہ سہو کیا ۔اب یہ چار رکعت تراویح ہوگئی؟ یا دو رکعت تراویح اور دو رکعت نفل

والسلام

الجواب حامدۃو مصلية

اس صورت میں آخرکی دورکعتیں تراویح شمار ہوں گی اور شروع کی دو رکعتیں نفل۔شروع کی دو رکعتوں کو تراویح میں شمار نہیں کیا جائے گا لہذا ان دو رکعتوں کو لوٹانا لازم ہے۔اور اگر ان رکعتوں میں قرآن ترتیب سے پڑھا گیا ہے تو اس کا بھی اعادہ کیا جائے گا۔

(۱) ہندیۃ، کتاب الصلاۃ، فصل في التراویح، قدیم زکریا ۱/۱۸۸، جدید زکریا ۱/۱۸۷۔

ولو صلی أربعًا بتسلیمۃ واحدۃ ولم یقعد علی رأس الرکعتین ففي القیاس وہو قول محمدؒ، وزفرؒ وإحدی الروایتین عن أبي حنیفۃؒ أنہ تفسد صلوتہ ویلزمہ قضاء ہذہ الترویحۃ، وفي الإستحسان وہو قول أبي حنیفۃؒ في المشہور وقول أبي یوسفؒ یجوز لکن عن تسلیمۃ واحدۃ أو عن تسلیمتین؟ قال بعضہم عن تسلیمتین… وکان الشیخ أبو جعفر یقول یجزیہ عن تسلیمۃ واحدۃ، وفي الخانیۃ:وہو الصحیح وبہ کان یفتی الشیخ الإمام أبوبکر محمد بن الفضل قال القاضي الإمام ابوعلی النسفي : قول الفقیہ أبي جعفر، والشیخ الإمام أبي بکر أقرب إلی الاحتیاط، وکان الأخذ بہ أولی وعلیہ الفتویٰ: وعن الشیخ الإمام أبي بکر الإسکاف: أنہ سئل عن رجل قام إلی الثالثۃ في التراویح ولم یقعد علی رأس الثانیۃ قال: إن تذکر في القیام ینبغي أن یعود إلی القعدۃ ویسلم، وفي الخانیۃ: ما لم یقید الثالثۃ بالسجدۃ، وإن تذکر بعد ما رکع للثالثۃ وسجد فإن أضاف إلیہا رکعۃ أخریٰ کانت ہذہ الأربعۃ عن ترویحۃ واحدۃ، وفي الخانیۃ: یعني عن الرکعتین الخ ۔ (الفتاوی التاتارخانیۃ، کتاب الصلاۃ، الفصل الثالث عشر في التراویح، مکتبہ زکریا دیوبند۲/۳۳۰، رقم:۲۵۷۱-۲۵۷۲)

و اللہ سبحانہ اعلم

✍بقلم : بنت سعید الرحمن

قمری تاریخ:١١رمضان١٤٣٩ھ

عیسوی تاریخ:٢٨مئی٢٠١٨ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں