فتویٰ نمبر:1065
سوال : کیا صدقہ کی نیت سے پرندوں کو گوشت ڈالا جا سکتا ہے؟ کیایہ طریقہ صحیح ہے؟
الجواب حامدة ومصلیة ومسلمة
پرندوں کو بھی ڈالنا درست ہے لیکن پرندوں سے زیادہ صدقے کا مستحق انسان ہے اور اس کو دینے میں اجرو ثواب بھی زیادہ ہے اگر کوئی انسان مستحق نہ ملے تب چرند پرند مستحق ہیں انسان کے ہوتے ہوئے پرندوں کو دینا گویا ضائع کرنا ہے، اس لیے کوشش یہی کرنی چاہیے کہ صدقہ کسی غریب مستحق کو دیا جائے۔
وَمَا تُنفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَلِأَنفُسِكُمْ ۚ وَمَا تُنفِقُونَ إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ ۚ وَمَا تُنفِقُوا مِنْ خَيْرٍ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَأَنتُمْ لَا تُظْلَمُونَ (272بقرہ]
عن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: “بينما رجل يمشي فاشتد عليه العطش فنزل بئراً فشرب منه ثم خرج فإذا هو بكلب يلهث يأكل الثرى من العطش فقال: لقد بلغ هذا مثل الذي بلغ بي فملأ خفه ثم أمسكه بفيه، ثم رقى فسقى الكلب فشكر الله له فغفر له، قالوا: يا رسول الله، وإن لنا في البهائم أجراً؟ قال: في كل كبد رطبة أجر “. [صحيح البخاري: 2190]
واللہ اعلم بالصواب
بنت عبدالباطن عفی عنھا
٢٥اپریل ٢٠١٨ع
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: